Monday, March 2, 2026

خطے میں ایران کے میزائل اور ڈرون حملوں پر مشترکہ بیان

Department of State United States of America

یہ ترجمہ امریکی دفترخارجہ کی جانب سے ازراہ نوازش پیش کیا جارہا ہے۔



امریکی محکمہ خارجہ
ترجمان کا دفتر
یکم مارچ، 2026

درج ذیل بیان کا متن امریکہ، بحرین، اردن، کویت، قطر، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کی حکومتوں کی جانب سے حالیہ دنوں اسلامی جمہوریہ ایران کی طرف سے خطے بھر میں کیے گئے میزائل اور ڈرون حملوں کے تناظر میں جاری کیا گیا۔

آغاز متن:

امریکہ، بحرین، اردن، کویت، قطر، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات اسلامی جمہوریہ ایران کی جانب سے خطے بھر میں خودمختار علاقوں پر کیے گئے اندھا دھند اور غیر ذمہ دارانہ میزائل اور ڈرون حملوں کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ ان حملوں کا نشانہ بننے والے علاقوں میں بحرین، عراق بشمول عراقی کردستان، اردن، کویت، عمان، قطر، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات شامل ہیں۔ یہ بلاجواز حملے خودمختار ممالک کی سرزمین پر کیے گئے، جن سے شہری آبادی کو خطرات لاحق ہوئے اور بنیادی شہری ڈھانچے کو نقصان پہنچا۔

ایران کے اقدامات ایک خطرناک اشتعال انگیزی کی عکاسی کرتے ہیں جو متعدد ریاستوں کی خودمختاری کی خلاف ورزی ہے اور علاقائی استحکام کے لیے سنگین خطرہ بن رہی ہے۔ شہریوں اور ایسے ممالک کو نشانہ بنانا انتہائی غیر ذمہ دارانہ اور عدم استحکام پیدا کرنے والا رویہ ہے جو کسی طرح کی دشمنی یا جنگی کارروائی میں شامل نہیں۔

ہم اپنے شہریوں، خودمختاری اور سرزمین کے دفاع کے لیے متحد ہیں اور ان حملوں کے مقابل اپنے دفاع کے حق کی توثیق کرتے ہیں۔ ہم علاقائی سلامتی کے لیے اپنے عزم پر قائم ہیں اور فضائی و میزائل دفاع کے موثر تعاون کو سراہتے ہیں جس کے باعث کہیں بڑے پیمانے پر جانی نقصان اور تباہی کو روکا جا سکا۔

اختتام متن


اصل عبارت پڑھنے کا لنک: https://www.state.gov/releases/office-of-the-spokesperson/2026/03/joint-statement-on-irans-missile-and-drone-attacks-in-the-region

یہ ترجمہ ازراہ نوازش فراہم کیا جا رہا ہے اور صرف اصل انگریزی ماخذ کو ہی مستند سمجھا جائے۔


This email was sent to stevenmagallanes520.nims@blogger.com using GovDelivery Communications Cloud on behalf of: Department of State Office of International Media Engagement · 2201 C Street, NW · Washington, DC · 20520 GovDelivery logo

No comments:

Page List

Blog Archive

Search This Blog

Bryan's "293% play" goes live today (FREE ticker)

This is your last chance to get in ‌ ‌ ‌ ‌ ‌ ‌ ‌ ‌ ‌ ‌ ‌ ‌ ‌ ‌ ‌ ‌ ‌ ‌ ‌ ‌ ‌ ‌ ‌ ‌ ‌ ‌ ‌ ‌ ‌ ‌ ‌ ‌ ‌ ‌ ‌ ‌ ‌ ‌ ‌ ‌ ‌ ‌ ‌ ‌ ‌ ‌ ‌ ‌ ‌ ‌ ...