Saturday, September 5, 2026

نئی دہلی میں کواڈ کے حکام کا اجلاس

Department of State United States of America

یہ ترجمہ امریکی دفترخارجہ کی جانب سے ازراہ نوازش پیش کیا جارہا ہے۔



امریکی محکمہ خارجہ
ترجمان کا دفتر
3 ستمبر، 2026

انڈیا کے سیکرٹری خارجہ شری وکرم مسری نے 3 ستمبر 2026 کو نئی دہلی میں کواڈ کے حکام کا اجلاس منعقد کیا۔ اس اجلاس میں آسٹریلیا کے محکمہء خارجہ و تجارت میں تزویراتی منصوبہ بندی و ربط گروپ کی نائب سیکرٹری ایلی لاسن، جاپان کے نائب وزیر خارجہء اعلیٰ ہیرویوکی نامازو اور جنوبی و وسطی ایشیا کے لیے امریکا کے خصوصی نمائندے اور انڈیا میں سفیر سرجیو گور نے شرکت کی۔

کواڈ کے حکام کا یہ اجلاس 26 مئی 2026 کو نئی دہلی میں ہونے والے کواڈ کے وزرائے خارجہ کے اجلاس کے بعد منعقد ہوا ہے اور اس کا مقصد گزشتہ اجلاس کے فیصلوں اور نتائج کو آگے بڑھانا اور کواڈ کے وزرائے خارجہ کے آئندہ اجلاس کی تیاری کرنا تھا۔

چاروں ممالک کے حکام نے کواڈ کے جاری اقدامات پر ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لیا اور آزاد اور کھلے ہند الکاہل کو فروغ دینے کا عزم کرتے ہوئے عملی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے طریقوں پر تبادلہء خیال کیا۔

اس موقع پر کواڈ کے باہمی تعاون کے اہم شعبوں پر بات چیت کی گئی جن میں سمندری اور سرحد پار سلامتی، معاشی خوشحالی و سلامتی، اہم اور ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجی، انسانی امداد اور ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے اقدامات شامل ہیں۔ حکام نے ہند-الکاہل میں ہونے والی پیش رفت کے علاوہ وسیع تر علاقائی اور عالمی تناظر میں بھی تبادلہء خیال کیا۔

کواڈ کے حکام نے ٹھوس اور عملی اقدامات پر توجہ مرکوز رکھنے کی اہمیت کا اعادہ کیا۔ انہوں نے کواڈ کے وزرائے خارجہ کے آئندہ اجلاس سے قبل باہمی مشاورت کا سلسلہ جاری رکھنے کی امید ظاہر کی۔


اصل عبارت پڑھنے کا لنک: https://www.state.gov/releases/office-of-the-spokesperson/2026/09/quad-sherpas-meeting-in-new-delhi/

یہ ترجمہ ازراہ نوازش فراہم کیا جا رہا ہے اور صرف اصل انگریزی ماخذ کو ہی مستند سمجھا جائے۔


This email was sent to stevenmagallanes520.nims@blogger.com using Granicus Communications Cloud on behalf of: Department of State Office of International Media Engagement · 2201 C Street, NW · Washington, DC · 20520 Granicus Communications logo

No comments:

Page List

Blog Archive

Search This Blog

The American marathon record is under threat

+ How long does it take to train for a half?  ͏ ͏ ͏ ͏ ͏ ͏ ͏ ͏ ͏ ͏ ͏ ͏ ͏ ͏ ͏ ͏ ͏ ͏ ͏ ͏ ͏ ͏ ͏ ͏ ͏ ͏ ͏ ͏ ͏ ͏ ͏ ͏ ͏ ͏ ͏ ͏ ͏ ͏ ͏ ͏ ͏ ͏ ͏ ͏ ͏ ͏...