Monday, January 27, 2025

امریکہ کی بیرون ملک امداد کے از سرنو جائزے اور اس کی ترتیب نو سے متعلق صدر کے انتظامی حکم نامے پر عملدرآمد

Department of State United States of America

یہ ترجمہ امریکی دفترخارجہ کی جانب سے ازراہ نوازش پیش کیا جارہا ہے۔



امریکی محکمہ خارجہ
ترجمان کا دفتر
26 جنوری 2025
ترجمان ٹیمی بروس کا بیان

امریکہ کی جانب سے بیرون ملک دی جانے والی امداد کے از سرنو جائزے اور اس کی ترتیب نو کے لیے صدر ٹرمپ کے انتظامی حکم نامے کی مطابقت سے وزیر خارجہ روبیو نے محکمہ خارجہ اور امریکہ کے بین الاقوامی ترقیاتی ادارے (یو ایس ایڈ) کی جانب سے یا ان کے ذریعے بیرون ملک دی جانے والی امریکہ کی تمام امداد نظرثانی کے لیے روک دی ہے۔ وہ بیرون ملک امداد کی فراہمی کے تمام پروگراموں کا ازسرنو جائزہ لینا شروع کر رہے ہیں تاکہ انہیں یقینی طور پر موثر اور 'سب سے پہلے امریکہ' کے ایجنڈے کے تحت ملکی خارجہ پالیسی سے ہم آہنگ کیا جا سکے۔

صدر ٹرمپ نے واضح طور پر کہا ہے کہ امریکہ اپنے عوام کے فائدے کے بغیر، آنکھیں بند کر کے امداد نہیں دے گا۔ کڑی محنت کرنے والے ٹیکس دہندگان کی خاطر، بیرون ملک امداد کا نئے سرے سے جائزہ لینا اور اسے نئے سرے سے باترتیب بنانا محض درست اقدام ہی نہیں بلکہ یہ ایک اخلاقی لازمہ بھی ہے۔ وزیر خارجہ کو بیرون ملک دیے جانے والے امریکہ کے امدادی مالی وسائل کی بالاحتیاط اور منصفانہ جانچ پڑتال کے ذریعے امریکہ کی سرمایہ کاری کا تحفظ کرنے پر فخر ہے۔

امریکہ کے لوگوں کی جانب سے عائد ہونے والی ذمہ داری واضح ہے کہ ہمیں اپنی توجہ کو دوبارہ امریکہ کے قومی مفادات پر مرکوز کرنا ہے۔ محکمہ خارجہ اور یو ایس ایڈ، ٹیکس دہندگان کی رقم کے نگران کی حیثیت سے اپنے کردار کو نہایت سنجیدگی سے لیتے ہیں۔ انتظامی حکم نامے اور وزیر خارجہ کی ہدایات پر عملدرآمد اسی مقصد کو آگے بڑھاتا ہے۔ جیسا کہ وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے، ہمارا خرچ کردہ ہر ڈالر اور ہماری مالی مدد سے چلنے والا ہر پروگرام اور ہماری اختیار کردہ ہر پالیسی کا جواز تین سادہ سوالات کے جوابات ہونے چاہئیں اور وہ یہ ہیں کہ کیا اس سے امریکہ مزید محفوظ ہوتا ہے؟ کیا یہ امریکہ کو مزید مضبوط بناتا ہے؟ اور کیا اس سے امریکہ مزید خوشحال ہوتا ہے؟


اصل عبارت پڑھنے کا لنک: https://www.state.gov/implementing-the-presidents-executive-order-on-reevaluating-and-realigning-united-states-foreign-aid/

یہ ترجمہ ازراہ نوازش فراہم کیا جا رہا ہے اور صرف اصل انگریزی ماخذ کو ہی مستند سمجھا جائے۔


This email was sent to stevenmagallanes520.nims@blogger.com using GovDelivery Communications Cloud on behalf of: Department of State Office of International Media Engagement · 2201 C Street, NW · Washington, DC · 20520 GovDelivery logo

No comments:

Page List

Blog Archive

Search This Blog

U.S. Department of Justice Cybercrime Update

You are subscribed to Cybercrime for U.S. Department of Justice. This information has recently been updated, a...