Friday, December 11, 2020

انسانی حقوق کا عالمی دن

Department of State United States of America

یہ ترجمہ امریکی دفترخارجہ کی جانب سے ازراہ نوازش پیش کیا جارہا ہے۔


برائے فوری اجرا


امریکی دفتر خارجہ
دفتر برائے ترجمان
برائے فوری اجرا
10 دسمبر 2020
انسانی حقوق کا عالمی دن
وزیر خارجہ مائیکل آر پومپیو کا پیغام

انسانی حقوق کے عالمی دن پر امریکہ انسانی حقوق سے متعلق ان حقوق اور آزادیوں کی خوشی مناتا ہے جن کا احاطہ 1948 کے عالمگیر اعلامیے میں کیا گیا ہے۔ یہ دن امریکی شہریوں کے لیے خاص طور پر یادگار حیثیت رکھتا ہے کیونکہ امریکہ اس ایقان پر قائم ہونے والا پہلا ملک تھا کہ تمام افراد برابر ہیں اور انہیں اپنے خالق کی جانب سے خاص ناقابل انتقال حقوق عطا کیے گئے ہیں۔ درحقیقت یہ امریکہ کی ایک خاتون اول تھیں جنہوں نے اقوام متحدہ کی اس کانفرنس کا انعقاد کیا تھا جس نے 1948 کا اعلامیہ تخلیق کیا۔

صدر ٹرمپ کی انتظامیہ میں دفتر خارجہ نے انسانوں کے ناقابل انتقال حقوق کی ترویج اور تحفظ میں قائدانہ کردار ادا کیا ہے۔ اس سال کے آغاز میں دفتر خارجہ نے ناقابل انتقال حقوق سے متعلق کمیشن کی رپورٹ جاری کی جو انسانی حقوق کے احترام اور تحفظ کے بارے میں امریکہ کے اب تک اور آئندہ ہمیشہ جاری رہنے والے لازمی کردار کی توثیق نو کرتی ہے۔ دنیا بھر میں ہم نے ان لوگوں کی بھرپور حمایت کا مظاہرہ کیا ہے جو سنکیانگ سے لاگوس اور منسک سے اسلام آباد تک اپنے ناقابل انتقال حقوق اور انسانی وقار کے لیے لڑ رہے ہیں۔

تاریخ سے ثابت ہے کہ انسانی حقوق کا احترام اور تمام انسانوں کا وقار قائم رکھنے والی حکمرانی دنیا کو محفوظ تر اور مزید خوشحال جگہ بنا دیتی ہے۔ مگر تاریخ یہ بھی سکھاتی ہے کہ انسانی حقوق کا بہرصورت چوکس انداز میں تحفظ کیا جانا چاہیے۔ آج امریکہ اپنے حقوق کی خاطر لڑنے والوں کے ساتھ ہمیشہ یکجہتی کے لیے اپنے عہد کا دوبارہ یقین دلاتا ہے اور تمام ممالک پر زور دیتا ہے کہ وہ انسانی حقوق کا تحفظ کریں جو ہم سب کو عزیز ہیں۔


This email was sent to stevenmagallanes520.nims@blogger.com using GovDelivery Communications Cloud on behalf of: Department of State Office of International Media Engagement · 2201 C Street, NW · Washington, DC · 20520 GovDelivery logo

No comments:

Page List

Blog Archive

Search This Blog

🏷️Black Friday Deals On Your Favorite Canik Pistols

Prices So Low, We Can't Show Them In This Email  ‌ ‌ ‌ ‌ ‌ ‌ ‌ ‌ ‌ ‌ ‌ ‌ ‌ ‌ ‌ ‌ ‌ ‌ ‌ ‌ ‌ ‌ ‌ ‌ ‌ ‌ ‌ ‌ ‌ ‌ ‌ ‌ ‌ ‌ ‌ ‌ ‌ ‌ ‌ ‌ ‌ ‌ ‌...