Friday, December 11, 2020

انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں میں ملوث موجودہ اور سابق سرکاری حکام کی دفتر خارجہ کی بیرون ملک کارروائیوں اور متعلقہ پروگراموں سے متعلق مد بندیوں کے قانون کے سیکشن 7031 (سی) کے تحت پابندی کے لیے سرکاری نامزدگیاں

Department of State United States of America

یہ ترجمہ امریکی دفترخارجہ کی جانب سے ازراہ نوازش پیش کیا جارہا ہے۔


برائے فوری اجرا


امریکی دفتر خارجہ
دفتر برائے ترجمان
برائے فوری اجرا
10 دسمبر 2020
انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں میں ملوث موجودہ اور سابق سرکاری حکام کی دفتر خارجہ کی بیرون ملک کارروائیوں اور متعلقہ پروگراموں سے متعلق مد بندیوں کے قانون کے سیکشن 7031 (سی) کے تحت پابندی کے لیے سرکاری نامزدگیاں

انسانی حقوق اور بنیادی آزادیوں کا فروغ اور ترویج بدستور امریکہ کی ایک اولین ترجیح ہے۔ انسانی حقوق سے متعلق اس عالمی دن پر امریکہ کسی بھی جگہ اور کسی بھی وقت ہونے والی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور پامالیوں کی جانب توجہ دلانے کے لیے ہر ممکن ذریعے سے کام لینے اور ان خلاف ورزیوں اور پامالیوں کے ذمہ داروں کے احتساب کو فروغ دینے کے لیے اپنے عزم کی فخریہ توثیق نو کرتا ہے۔

آج دفتر خارجہ جاری مد بندیوں کے قانون 2021  کے طور پر دفتر خارجہ کی بیرون ملک کارروائیوں اور متعلقہ پروگراموں سے متعلق مدبندیوں کے قانون کے سیکشن 7031 (سی) کے تحت انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں میں ملوث غیرملکی حکومتوں کے 17 حکام اور ان کے قریبی اہلخانہ کی سرکاری طور پر پابندی کے لیے نامزدگی کا اعلان کر رہا ہے۔ سیکشن 7031 (سی) کی رو سے جب وزیر خارجہ کے پاس قابل اعتبار اطلاع موجود ہو کہ غیرملکی حکومتوں کے عہدیدار انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی یا نمایاں بدعنوانی میں ملوث ہیں تو ایسے افراد اور ان کے قریبی اہلخانہ کو سرکاری یا نجی طور سے پابندی کے لیے نامزد کیا جاتا ہے اور وہ امریکہ میں داخلے کے اہل نہیں رہتے۔

دفتر خارجہ ہوزے انتونیو المینڈریز ریواز کو انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی یعنی سپین کی شہری ڈاکٹر بیگونا گارشیا ڈی ایرینڈیگوئن کی 10 ستمبر 1990 کے  ایلسلواڈور میں ماورائے عدالت قتل پر پابندی کے لیے نامزد کر رہا ہے۔ اس اقدام کا اطلاق ان کے قریبی اہلخانہ پر بھی ہوتا ہے۔ المینڈریز ریواز کا نام سلواڈور سے تعلق رکھنے والے 13 دیگر افراد کی فہرست میں شامل کر لیا گیا ہے جنہیں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں میں ملوث ہونے پر سیکشن 7031 کے تحت پابندی کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔ امریکہ ایلسلواڈور میں ظالمانہ خانہ جنگی کے دوران دونوں فریقین کی جانب سے انسانی حقوق کی تمام خلاف ورزیوں کے انعقاد کی مذمت کرتا ہے جن میں حقوق کی ایسی پامالیاں بھی شامل ہیں جن کا ارتکاب حکومتی اور غیرحکومتی دونوں کرداروں کی جانب سے کیا گیا۔ آج اٹھائے گئے اقدامات انسانی حقوق کے لیے ہماری حمایت، متاثرین کے لیے انصاف اور حقوق کی پامالیوں کے ذمہ داروں کے احتساب سے متعلق ہمارے عزم کو واضح کرتے ہیں جس کا مقصد ایلسلواڈور میں منصفانہ اور پائیدار امن کے لیے کام کرنا ہے۔

دفتر خارجہ جمیکا میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں میں ملوث ہونے پر ڈیوون اورلینڈو برنارڈ، رینیٹو ڈیکورڈیووا ایڈمز، پیٹرک انتھونی کوک، شائنے سینٹ اوبین لیونز، لیفورڈ گورڈن اور راڈرک انتھونی کولائر کو بھی پابندی کے لیے نامزد کر رہا ہے۔ یہ افراد جمیکا کی کانسٹیبلری فورس کرائم مینیجمنٹ یونٹ کے عہدیداروں کی حیثیت سے 7 مئی 2003 کو چار افراد کی ماورائے عدالت ہلاکتوں میں ملوث تھے۔ پابندی کا اطلاق ان حکام کے قریبی اہلخانہ پر بھی ہوتا ہے۔ امریکہ جمیکا کی حکومت اور عوام کے ساتھ اپنی قریبی شراکت داری کی قدر کرتا ہے اور آج اٹھائے گئے یہ اقدامات انسانی حقوق کے لیے ہماری حمایت اور جمیکا و دنیا بھر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا ارتکاب کرنے والوں کے احتساب کو فروغ دینے کے لیے ہمارے عزم کو نمایاں کرتے ہیں۔

آخر میں دفتر خارجہ چین میں چیامن شہر کے پبلک سکیورٹی بیورو ووکن پولیس سٹیشن کے سربراہ ہوآنگ یوآنزیانگ کو شہر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں میں ملوث ہونے کی پاداش میں  پابندی کے لیے نامزد کر رہا ہے۔ ہوآنگ فالن گانگ فرقے سے تعلق رکھنے والوں کی مذہبی آزادی کی خاص طور پر کڑی پامالی میں ملوث ہے۔ فالن گانگ مذہبی فرقے کے پیروکاروں کی اپنے اعتقادات پر عمل کی پاداش میں گرفتاری اور ان سے تفتیش ان پامالیوں کی نمایاں مثال ہے۔ آج کے اس اقدام کا اطلاق مسٹر ہوانگ کی اہلیہ پر بھی ہوتا ہے۔ پی آر سی حکومت کی جانب سے چین میں عوامی حقوق کی ہولناک اور باقاعدہ خلاف ورزیوں بشمول سوچ، ضمیر اور مذہب یا عقیدے کی عالمی سطح پر تسلیم شدہ آزادی کی پامالیوں پر دنیا خاموش تماشائی بنی نہیں رہ سکتی۔

یہ نامزدگیاں انسانی حقوق اور ان کی سنگین خلاف ورزی کا ارتکاب کرنے والوں کے احتساب کو فروغ دینے میں ہماری مدد کو واضح کرتی ہیں۔ ہمیں دنیا بھر میں انسانی حقوق کی حمایت میں اپنے قائدانہ کردار پر فخر ہے۔ اس طرح ہم اپنے بانیوں کی سوچ کی تکریم کرتے ہیں اور تمام لوگوں کی آزادی کے لیے دیرینہ امریکی تمناؤں کا اظہار کرتے ہیں۔


This email was sent to stevenmagallanes520.nims@blogger.com using GovDelivery Communications Cloud on behalf of: Department of State Office of International Media Engagement · 2201 C Street, NW · Washington, DC · 20520 GovDelivery logo

No comments:

Page List

Blog Archive

Search This Blog

We’ll keep this quick

 ‌ ‌ ‌ ‌ ‌ ‌ ‌ ‌ ‌ ‌ ‌ ‌ ‌ ‌ ‌ ‌ ‌ ‌ ‌ ‌ ‌ ‌ ‌ ‌ ‌ ‌ ‌ ‌ ‌ ‌ ‌ ‌ ‌ ‌...