Friday, December 11, 2020

امریکہ اور اس کے شراکت دار بدعنوانی اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا ارتکاب کرنے والوں کے احتساب کو فروغ دیتے ہیں

Department of State United States of America

یہ ترجمہ امریکی دفترخارجہ کی جانب سے ازراہ نوازش پیش کیا جارہا ہے۔


برائے فوری اجرا


امریکی دفتر خارجہ
دفتر برائے ترجمان
برائے فوری اجرا
10 دسمبر 2020
وزیر خارجہ مائیکل آر پومپیو کا بیان

 

کل اور آج امریکہ نے پابندیوں سے متعلق گلوبل میگنٹسکی پروگرام کے تحت دنیا بھر میں بدعنوان کرداروں اور انسانی حقوق کی پامالیوں کا ارتکاب کرنے والوں پر پابندیاں عائد کیں۔ یہ اقدامات دنیا بھر میں ایسے کرداروں کو ہدف بناتے ہیں جو انفرادی انسانی حقوق اور بدعنوانی کی روک تھام اور اس سے نمٹنے کے عالمگیر ضوابط کو نظرانداز کرتے ہیں۔

9 دسمبر کو انسداد بدعنوانی اور 10 دسمبر کو انسانی حقوق کا عالمی دن مناتے ہوئے امریکہ ان پابندیوں اور ویزا کی پابندیوں سے متعلق دفتر خارجہ کے قانون 7031 (سی) کے ذریعے حاصل اختیارات کو احتساب کے فروغ اور دنیا بھر میں انسانی حقوق کی پامالیوں کو روکنے کے لیے استعمال کر رہا ہے۔ یہ دونوں اقدامات کرغیزستان میں بدعنوان کسٹم حکام سے لے کر ہیٹی میں مسلح جتھوں کے سربراہوں اور چیچنیا میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی کرنے والوں سمیت متعدد دیگر برے کرداروں کو ہدف بناتے ہیں۔

ہم برطانیہ میں اپنے شراکت داروں کے ساتھ ہیں جنہوں نے ایسے عناصر کے خلاف اسی جیسے اقدامات اٹھائے جو لوگوں سے ان کے حقوق چھیننا چاہتے ہیں۔ ہم برطانیہ کو عالمگیر انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے مرتکب کرداروں کے خلا ف آج اٹھائے گئے اس کے اقدامات پر مبارک باد پیش کرتے ہیں۔ مجموعی طور پر گزشتہ 48 گھنٹوں میں امریکہ اور برطانیہ نے بدعنوانی یا انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں میں ملوث 37 افراد کو پابندی کے لیے نامزد کیا ہے۔

ہمارے مشترکہ تصورات کو ان اقدامات کا محرک بننے والے سول سوسائٹی اور صحافیوں کے موثر کام سے روزانہ مدد ملی ہے۔ امریکہ انسانی حقوق کے دفاع، بدعنوانی کا مقابلہ کرنے اور احتساب و اچھی حکمرانی کو فروغ دینے کے لیے اپنے اتحادیوں اور سول سوسائٹی کے ساتھ اپنی شراکتیں جاری رکھنے کا متمنی ہے۔

ہم اس کوشش میں ایک شراکت دار کی حیثیت سے یورپی یونین کا بھی خیرمقدم کرتے ہیں جس نے اس ہفتے عالمگیر انسانی حقوق کے تحفظ سے متعلق پابندیوں کا اپنا فریم ورک اختیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ہم ایسے ہی ذرائع سے اپنی مشترکہ اقدار کو فروغ دینے کے خواہاں دیگر عالمگیر شراکت داروں کے ساتھ مل کر یہ امر یقینی بنائیں گے کہ بدعنوان کرداروں اور انسانی حقوق کی پامالیوں کا ارتکاب کرنے والوں کو ہماری حدود میں کوئی پناہ نہ مل سکے۔


This email was sent to stevenmagallanes520.nims@blogger.com using GovDelivery Communications Cloud on behalf of: Department of State Office of International Media Engagement · 2201 C Street, NW · Washington, DC · 20520 GovDelivery logo

No comments:

Page List

Blog Archive

Search This Blog

Your Holiday Story Starts Here — 40% Off Prints

Bring your favorite moments to life. Use code EARLYBF40 to save 40% on prints that tell your holiday story.͏‌ ͏‌ ͏‌ ͏‌ ͏‌ ͏‌ ͏‌ ͏‌ ͏‌ ͏‌ ͏‌ ...