Saturday, August 15, 2026

بھارت کے یوم آزادی پربیان

Department of State United States of America

یہ ترجمہ امریکی دفترخارجہ کی جانب سے ازراہ نوازش پیش کیا جارہا ہے۔



امریکی محکمہ خارجہ کا بیان
مارکو روبیو، وزیرِ خارجہ
14 اگست 2026ء

ریاست ہائے متحدہ امریکہ کی جانب سے میں بھارت کے عوام کو یومِ آزادی کے موقع پر دلی مبارک باد پیش کرتا ہوں۔

صدر ٹرمپ اور وزیرِ اعظم مودی کے درمیان قریبی ذاتی روابط کی بدولت امریکہ اور بھارت کے تعلقات مسلسل مستحکم ہو رہے ہیں اور آج یہ شراکت داری پہلے سے کہیں زیادہ مضبوط ہے۔ دفاع اور توانائی کے تحفظ سے لے کر اہم معدنیات، مصنوعی ذہانت، خلائی تعاون اور تجارت تک، ہمارے باہمی تعاون سے دونوں ممالک اور وسیع تر بحرِ ہند کا خطہ زیادہ محفوظ، مضبوط اور خوشحال ہو رہا ہے۔

ہمارے دونوں ممالک کے عوام کے درمیان دوستی اور باہمی روابط کے گہرے رشتے ایک ایسی شراکت داری کی مضبوط بنیاد ہیں جو جدت، استقامت اور مستقبل بینی پر استوار ہے۔ امریکہ اس روشن مستقبل کا منتظر ہے جسے ہمارے دونوں ممالک مل کر تشکیل دیں گے


اصل ماخذ:https://www.state.gov/releases/office-of-the-spokesperson/2026/08/india-independence-day-2/#:~:text=On%20behalf%20of%20the%20United,and%20is%20stronger%20than%20ever

اعلان لاتعلقی: یہ اردو ترجمہ محض سہولت کے لئے فراہم کیا گیا ہے۔ صرف اصل انگریزی ماخذ ہی کو سرکاری حثیثیت دی جائے۔


This email was sent to stevenmagallanes520.nims@blogger.com using Granicus Communications Cloud on behalf of: Department of State Office of International Media Engagement · 2201 C Street, NW · Washington, DC · 20520 GovDelivery logo

No comments:

Page List

Blog Archive

Search This Blog

The 10 highest-scoring stocks today (ranked by AI)

6 dimensions. 357 stocks. One daily list — free. ...