Tuesday, May 19, 2026

امریکہ کی میزبانی میں اٹلانٹا، جارجیا میں جی 20 کے وزرائے خارجہ کا اجلاس

Department of State United States of America

یہ ترجمہ امریکی دفترخارجہ کی جانب سے ازراہ نوازش پیش کیا جارہا ہے۔



امریکی محکمہ خارجہ
ترجمان کا دفتر
18 مئی، 2026

وزیر خارجہ مارکو روبیو 30 تا 31 اکتوبر 2026 ریاست جارجیا کے شہر اٹلانٹا میں جی 20 ممالک کے وزرائے خارجہ کے اجلاس کی میزبانی کریں گے۔

اس اجلاس میں دنیا کی بڑی معیشتوں کے وزرائے خارجہ عالمی استحکام اور خوشحالی کو فروغ دینے کے لیے جمع ہوں گے جو کہ جی 20 کا بنیادی مقصد ہے۔  اس موقع پر ہونے والی بات چیت بین الاقوامی تعاون کو مضبوط بنانے، عالمی معاشی مسائل سے نمٹنے، اور کھلی منڈیوں اور تجارتی ترسیل کے مستحکم سلسلوں کی بہتری پر مرکوز ہو گی۔

کاروبار اور عالمگیر رابطوں کے مرکز کی حیثیت سے اٹلانٹا ایسی اہم بات چیت کے لیے موزوں ترین جگہ ہے۔

صدر ٹرمپ 14 اور 15 دسمبر کو فلوریڈا کے شہر میامی میں ٹرمپ نیشنل ڈورال میں رہنماؤں کے اختتامی اجلاس کی میزبانی کریں گے جبکہ امریکہ اپنے قیام کی 250 ویں سالگرہ منا رہا ہے۔

جی 20 کے رواں سال اجلاس سے متعلق مزید معلومات اور تازہ ترین اطلاعات سے آگاہی کے لیے براہ کرم ہمیں X، Facebook اور Instagram پر فالو کیجیے اور https://g20.org/ کا وزٹ کیجیے۔


اصل عبارت پڑھنے کا لنک: https://www.state.gov/releases/office-of-the-spokesperson/2026/05/the-united-states-to-host-g20-foreign-ministers-meeting-in-atlanta-georgia/

یہ ترجمہ ازراہ نوازش فراہم کیا جا رہا ہے اور صرف اصل انگریزی ماخذ کو ہی مستند سمجھا جائے۔


This email was sent to stevenmagallanes520.nims@blogger.com using GovDelivery Communications Cloud on behalf of: Department of State Office of International Media Engagement · 2201 C Street, NW · Washington, DC · 20520 GovDelivery logo

No comments:

Page List

Blog Archive

Search This Blog

Ready when you are

Find out who’s quietly selling this week. ͏  ͏  ͏  ͏  ͏  ͏  ͏  ͏  ͏  ͏  ͏  ͏  ͏  ͏  ͏  ͏  ͏  ͏  ͏  ͏  ͏ ...