Sunday, March 1, 2026

ایران کے سپریم لیڈر خامنائی کی موت پر صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا بیان

Department of State United States of America

یہ ترجمہ امریکی دفترخارجہ کی جانب سے ازراہ نوازش پیش کیا جارہا ہے۔



امریکی محکمہ خارجہ
ترجمان کا دفتر
28 فروری، 2026

خامنائی تاریخ کے بدترین لوگوں میں سے ایک تھا جو ہلاک ہو چکا ہے۔ یہ نہ صرف ایران کے لوگوں بلکہ امریکہ کے عظیم عوام اور دنیا کے بہت سے ممالک کے ان لوگوں کے لیے بھی انصاف ہے جو خامنائی اور اس کے خونخوار غنڈوں کے ہاتھوں قتل یا زخمی ہوئے۔ وہ اسرائیل کے ساتھ کام کرتے ہمارے انٹیلیجنس اور کھوج لگانے کے انتہائی جدید نظام سے بچ نہیں سکا اور وہ یا اس کے ساتھ مارے جانے والے دیگر لوگ کچھ نہیں کر سکے۔ یہ ایران کے لوگوں کے لیے اپنے ملک کو واپس لینے کا سب سے بڑا موقع ہے۔ ہم سن رہے ہیں کہ ان کے پاسداران انقلاب کے بہت سے اہلکار، فوج اور دیگر سکیورٹی اور پولیس فورسز اب لڑنا نہیں چاہتے اور ہم سے معافی کے طلب گار ہیں۔ جیسا کہ میں نے گزشتہ رات کہا، اب انہیں معافی مل سکتی ہے، بعد میں انہیں صرف موت ملے گی۔ امید ہے کہ پاسداران انقلاب اور پولیس پرامن طور سے ایران کے محب وطن لوگوں کے ساتھ مل کر متحدہ انداز میں کام کرتے ہوئے اپنے ملک کو اس عظمت کی جانب واپس لائیں گےجس کا یہ حق دار ہے۔ یہ عمل جلد شروع ہونا چاہیے، کیونکہ نہ صرف خامنائی کی موت ہوئی ہے بلکہ ایک ہی دن میں پورا ملک بہت زیادہ تباہ اور تقریباً نیست و نابود ہو چکا ہے۔ بھاری اور درست نشانوں پر بمباری بلا رکاوٹ اس ہفتے تک یا جب تک ضروری ہو جاری رہے گی تاکہ ہم مشرق وسطیٰ اور واقعتاً پوری دنیا میں امن قائم کرنے کا اپنا مقصد حاصل کر سکیں۔

اس معاملے پر توجہ دینے کا شکریہ۔

صدر ڈونلڈ جے ٹرمپ


اصل عبارت پڑھنے کا لنک: https://truthsocial.com/@realDonaldTrump/posts/116150413051904167

یہ ترجمہ ازراہ نوازش فراہم کیا جا رہا ہے اور صرف اصل انگریزی ماخذ کو ہی مستند سمجھا جائے۔


This email was sent to stevenmagallanes520.nims@blogger.com using GovDelivery Communications Cloud on behalf of: Department of State Office of International Media Engagement · 2201 C Street, NW · Washington, DC · 20520 GovDelivery logo

No comments:

Page List

Blog Archive

Search This Blog

Elon Musk’s $1 Quadrillion AI IPO

March 01, 2026 Elon Musk's $1 Quadrillion AI IPO Editor's Note: Former tech executive and angel investor Jeff Brown — picked Bitc...