Sunday, March 1, 2026

ایران کے بارے میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس میں اضافی خطاب

Department of State United States of America

یہ ترجمہ امریکی دفترخارجہ کی جانب سے ازراہ نوازش پیش کیا جارہا ہے۔



اقوام متحدہ میں امریکی مشن
28 فروری، 2026
اقوام متحدہ میں امریکہ کے نمائندہ مائیک والز
نیویارک، نیویارک

شکریہ، جناب صدر۔ میں ایران کی حکومت کے نام نہاد نمائندے کی بات پر اپنے جوابی حق کا استعمال کرنا چاہوں گا۔

امریکہ اس مضحکہ خیز اور واضح طور پر نامعقول دعوے کو سختی سے مسترد کرتا ہے کہ امریکہ کے اقدامات بین الاقوامی قانون کے خلاف ہیں۔

47 برس سے ایران کی حکومت 'امریکہ مردہ باد' کا نعرہ لگاتی چلی آئی ہے۔ ہر موقع پر اور اپنی پارلیمان کے ہر اجلاس میں اس نے ریاست اسرائیل کو ختم کرنا چاہا ہے۔ اس نے خونریزی اور بڑے پیمانے پر قتل عام کی نہ ختم ہونے والی مہم چلائی ہے۔ یہ حکومت امریکہ اور اسرائیل کے خلاف بہت سے بلاوجہ مسلح حملوں کے سلسلے، اقوام متحدہ کے منشور کی پامالیوں اور مشرق وسطیٰ میں بین الاقوامی امن و سلامتی کے لیے خطرات پیدا کرنے کی ذمہ دار ہے۔ یہاں تک کہ اس نے امریکہ کے صدر کو قتل کرنے کی کوشش بھی کی۔ اس نے یہ کام نہ صرف براہ راست بلکہ اپنے آلہ کار گروہوں کے ذریعے بھی کیا تاکہ اپنے برے اقدامات کو چھپایا جا سکے اور عوامی طور پر خود کو متاثرہ ظاہر کرے۔ ایران کی یہ خطرناک سرگرمیاں امریکہ، ہماری افواج، بیرون ملک ہمارے اڈوں، ہمارے شراکت داروں اور دنیا بھر میں ہمارے اتحادیوں کے لیے براہ راست خطرہ ہیں۔

امریکہ نے ایران کے ساتھ اس تنازع کے پرامن حل کے لیے ہر ممکن کوشش کی، لیکن ایران نے اس موقع کا فائدہ نہیں اٹھایا۔ لہٰذا، امریکہ نے اسرائیل کی حکومت کے ساتھ قریبی ہم آہنگی میں اقوام متحدہ کے منشور کے آرٹیکل 51 کے تحت ان خطرات سے قانونی طور پر نمٹنے کے اقدامات کیے ہیں۔

جناب صدر، آخر میں مجھے صرف اتنا کہنا ہے کہ آپ جانتے ہیں آج رات کون شکایت نہیں کر رہا؟ آپ جانتے ہیں کہ آج رات کون بین الاقوامی قانون کی بے قاعدگیوں کا حوالہ نہیں دے رہا؟ آپ جانتے ہیں کہ دنیا بھر میں سڑکوں پر کون خوشی منا رہا ہے؟ ایران کے عوام۔

جناب صدر، شاید، شاید بالآخر وہ آزاد ہو جائیں گے۔ میں آپ کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

###

صاف بات یہ ہے کہ میں اس پر مزید جواب دے کر اسے اہمیت نہیں دوں گا، خاص طور پر جب یہ سفیر اس ادارے میں بیٹھے ہیں جو ایک ایسی حکومت کی نمائندگی کر رہے ہیں جس نے اپنے ہی ہزاروں شہریوں کو صرف آزادی کی خواہش رکھنے پر قتل کیا اور مزید سینکڑوں کو جیل میں ڈالا۔

شکریہ، جناب صدر۔


اصل عبارت پڑھنے کا لنک:  https://usun.usmission.gov/additional-remarks-at-an-emergency-un-security-council-briefing-on-iran/

یہ ترجمہ ازراہ نوازش فراہم کیا جا رہا ہے اور صرف اصل انگریزی متن کو ہی مستند سمجھا جائے۔


This email was sent to stevenmagallanes520.nims@blogger.com using GovDelivery Communications Cloud on behalf of: Department of State Office of International Media Engagement · 2201 C Street, NW · Washington, DC · 20520 GovDelivery logo

No comments:

Page List

Blog Archive

Search This Blog

War Is Peace: Trump's Regime-Change Reversal

Rolling Stone: The Latest ‌ ‌ ‌ ‌ ‌ ‌ ‌ ‌ ‌ ‌ ‌ ‌ ‌ ‌ ‌ ‌ ‌ ‌ ‌ ‌ ‌ ...