Thursday, January 8, 2026

فضول خرچ، غیرموثر اور نقصان دہ بین الاقوامی اداروں سے دستبرداری وزیر خارجہ مارکو روبیو کا بیان

Department of State United States of America

یہ ترجمہ امریکی دفترخارجہ کی جانب سے ازراہ نوازش پیش کیا جارہا ہے۔



امریکی محکمہ خارجہ
ترجمان کا دفتر
07 جنوری، 2026

آج، انتظامی حکم 14199 کے تحت، صدر ٹرمپ نے اعلان کیا کہ امریکہ 66 بین الاقوامی اداروں سے دستبردار ہو رہا ہے جن کی نشاندہی ٹرمپ انتظامیہ کے اس جائزے میں ہوئی کہ وہ فضول خرچ، غیر موثر اور نقصان دہ بین الاقوامی ادارے ہیں۔ انتظامی حکم 14199 کے تحت مزید بین الاقوامی اداروں کا جائزہ ابھی جاری ہے۔

ٹرمپ انتظامیہ نے یہ نتیجہ اخذ کیا ہے کہ یہ ادارے اپنے دائرہ کار میں غیر ضروری طور پر ایک دوسرے کی نقل ہیں، بدانتظامی کا شکار ہیں، غیر ضروری اور فضول خرچ ہیں، ناقص طور سے چلائے جا رہے ہیں، ایسے عناصر کے مفادات کے زیراثر آ چکے ہیں جو ہمارے مفادات کے خلاف اپنے ذاتی ایجنڈے کو آگے بڑھا رہے ہیں یا ہماری قومی خودمختاری، آزادیوں اور مجموعی خوشحالی کے لیے خطرہ ہیں۔ صدر ٹرمپ اس بارے میں بالکل واضح ہیں: اب یہ قابل قبول نہیں کہ امریکہ کے عوام کا خون پسینہ اور محنت کی کمائی ان اداروں کو بھیجی جائے اور اس کے بدلے بہت کم یا کچھ بھی حاصل نہ ہو۔ اب ٹیکس دہندگان کے اربوں ڈالر ہمارے عوام کی قیمت پر غیر ملکی مفادات کی تکمیل کے لیے استعمال نہیں ہوں گے۔

لہٰذا، امریکہ ان 66 اداروں سے دستبردار ہو رہا ہے جن کی فہرست یہاں دستیاب ہے۔

جیسا کہ اس فہرست سے واضح ہونا شروع ہوتا ہے، جو چیز ابتداء میں امن اور تعاون کے لیے بین الاقوامی اداروں کا ایک عملی فریم ورک تھی، وہ اب عالمی طرزحکمرانی کے ایک پھیلے ہوئے ڈھانچے میں تبدیل ہو چکی ہے جو عموماً ترقی پسند نظریات کے زیراثر اور قومی مفادات سے کٹا ہوا ہے۔ تنوع، مساوات اور شمولیت (ڈی ای آئی) کی ذمہ داری سے لے کر صنفی مساوات کی مہمات اور موسمیاتی نظریاتی سخت گیری تک، بہت سے بین الاقوامی ادارے اب ایک عالمگیر منصوبے کی خدمت کر رہے ہیں جو تاریخ کے اختتام کے بدنام اور ناقابل اعتبار تصور پر مبنی ہے۔ یہ ادارے سرگرمی سے امریکہ کی خودمختاری کو محدود کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ ان کا کام اشرافیہ کے انہی نیٹ ورکوں اور غیرسرکاری تنظیموں کے جال کے ذریعے آگے بڑھایا جاتا ہے جنہیں ہم نے یو ایس ایڈ کو بند کر کے ختم کرنے کا عمل شروع کر دیا ہے۔

ہم اب ایسے اداروں پر وسائل، سفارتی سرمایہ اور اپنی شرکت کے ذریعے حاصل ہونے والی قانونی اہمیت دینا جاری نہیں رکھیں گے جو یا تو ہمارے مفادات سے غیر متعلق یا ان سے متصادم ہیں۔ ہم جمود اور نظریاتی وابستگی کو مسترد کرتے ہوئے دانائی اور مقصدیت کو ترجیح دیتے ہیں۔ جہاں تعاون ہمارے عوام کے مفاد میں ہوگا، ہم وہاں تعاون کریں گے اور جہاں ایسا نہیں ہوگا ہم مضبوطی سے اپنے موقف پر قائم رہیں گے۔


اصل عبارت پڑھنے کا لنک:  https://www.state.gov/releases/2026/01/withdrawal-from-wasteful-ineffective-or-harmful-international-organizations/

یہ ترجمہ ازراہ نوازش فراہم کیا جا رہا ہے اور صرف اصل انگریزی ماخذ کو ہی مستند سمجھا جائے۔


This email was sent to stevenmagallanes520.nims@blogger.com using GovDelivery Communications Cloud on behalf of: Department of State Office of International Media Engagement · 2201 C Street, NW · Washington, DC · 20520 GovDelivery logo

No comments:

Page List

Blog Archive

Search This Blog

Rencontre entre le sous-secrétaire Landau et le sous-ministre canadien des Affaires étrangères Morrison

Traduction fournie par le département d'État des États-Unis à titre gracieux ...