Friday, January 16, 2026

ایران کے جرات مند لوگوں کی مدد کے لیے امریکہ کی پابندیاں

Department of State United States of America

یہ ترجمہ امریکی دفترخارجہ کی جانب سے ازراہ نوازش پیش کیا جارہا ہے۔



ایران کے جرات مند لوگوں کی مدد کے لیے امریکہ کی پابندیاں
نائب ترجمان ٹومی پیجیٹ کا بیان

امریکی محکمہ خارجہ
ترجمان کا دفتر
15 جنوری، 2026

ایران کے بہادر عوام اپنے بنیادی حقوق کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں جس کے جواب میں ایرانی حکومت نے اپنے ہی شہریوں کے خلاف تشدد اور ظالمانہ جبر کا راستہ اختیار کیا ہے۔
ان حالات کو دیکھتے ہوئے امریکہ بدنام زمانہ فاردیس جیل کو پابندیوں کے لیے نامزد کر رہا ہے۔ یہ وہ ادارہ ہے جہاں خواتین نے ظالمانہ، غیر انسانی اور توہین آمیز سلوک جھیلا ہے۔
اسی دوران، امریکی محکمہ خزانہ ایران کے متعدد سکیورٹی حکام پر پابندیاں نافذ کر رہا ہے جن میں سپریم کونسل برائے قومی سلامتی (ایس سی این ایس) کے سیکرٹری علی لاریجانی بھی شامل ہیں۔ علاوہ ازیں، محکمہ خزانہ ایران کے شیڈو بینکنگ نیٹ ورکس سے وابستہ 18 افراد اور اداروں کو بھی پابندیوں کے لیے نامزد کر رہا ہے جنہوں نے ایرانی تیل اور پیٹروکیمیکل مصنوعات کی فروخت سے حاصل ہونے والے کالے دھن کو سفید کیا ہے۔ یہ اقدام قومی سلامتی سے متعلق 2025 کی صدارتی یادداشت-2 کے نفاذ کو بھی آگے بڑھاتا ہے۔
امریکہ ایران کے عوام کے ساتھ کھڑا ہے جو اپنے فطری حقوق کے لیے احتجاج کر رہے ہیں۔ ایرانی حکومت اپنے عوام کی فلاح و بہبود میں سرمایہ کاری کرنے کے بجائے دنیا بھر میں تخریبی اور نقصان دہ سرگرمیوں پر وسائل خرچ کر رہی ہے۔ جب تک یہ حکومت ایرانی عوام پر ظلم جاری رکھے گی اس وقت تک ہم اس کو مالیاتی نیٹ ورکس اور عالمی بینکاری نظام تک رسائی سے محروم رکھیں گے۔
آج کے اقدامات انتظامی حکم (ای۔او) 13553، جو ایران کی حکومت کی جانب سے انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں میں ملوث بعض افراد پر پابندیاں عائد کرنے کا اختیار دیتا ہے، ای۔او 13876 جو ایران کے سپریم لیڈر اور ان کے وابستگان پر پابندیاں لگانے کا اختیار فراہم کرتا ہے اور ای۔او 13902 کے تحت اٹھائےجا رہے ہیں جو ایران کے مالیاتی، پٹرولیم اور پیٹروکیمیکل شعبوں کو ہدف بناتا ہے جبکہ یہ اقدامات پابندیوں کے ذریعے امریکہ کے دشمنوں کا مقابلہ کرنے کے قانون کے تحت بھی کیے جا رہے ہیں۔ مزید معلومات کے لیے براہ مہربانی محکمہ خزانہ کی پریس ریلیز کا حوالہ دیں۔


اصل عبارت پڑھنے کا لنک: https://www.state.gov/releases/office-of-the-spokesperson/2026/01/u-s-sanctions-to-support-the-courageous-people-of-iran/
یہ ترجمہ ازراہ نوازش فراہم کیا جا رہا ہے اور صرف اصل انگریزی ماخذ کو ہی مستند سمجھا جائے۔


This email was sent to stevenmagallanes520.nims@blogger.com using GovDelivery Communications Cloud on behalf of: Department of State Office of International Media Engagement · 2201 C Street, NW · Washington, DC · 20520 GovDelivery logo

No comments:

Page List

Blog Archive

Search This Blog

The Trouble with Sarah...

  ON DATELINE THIS WEEKEND   NEW TONIGHT: The Trouble with Sarah The suspicious death of Sarah Hartsfield's fifth husband leads in...