Friday, January 16, 2026

فلاحی فوائد کے حصول سے متعلق زیادہ خطرے کی حامل قومیتوں کے لیے امیگرنٹ ویزا کی کارروائی کے بارے تازہ ترین معلومات

Department of State United States of America

یہ ترجمہ امریکی دفترخارجہ کی جانب سے ازراہ نوازش پیش کیا جارہا ہے۔



امریکی محکمہ خارجہ
ترجمان کا دفتر
14 جنوری، 2026

صدر ٹرمپ نے واضح کر دیا ہے کہ تارکین وطن کو مالی طور پر خود کفیل ہونا چاہیے اور امریکہ کے عوام پر مالی بوجھ نہیں بننا چاہیے۔ محکمہ خارجہ اس بات کو یقینی بنانے کے لیے تمام پالیسیوں، ضوابط اور رہنمائی کا جامع جائزہ لے رہا ہے کہ بڑے خطرے کے حامل ان ممالک سے آنے والے تارکین وطن امریکہ میں فلاحی سہولیات سے فائدہ نہ اٹھائیں اور نہ ہی ان کے اخراجات حکومت کو اٹھانا پڑیں۔

محکمہ خارجہ درج ذیل ممالک کے شہریوں کی امیگرنٹ ویزا درخواستوں پر تمام ویزوں کے اجراء کو معطل کر رہا ہے اور یہ اقدام 21 جنوری 2026 سے موثر ہو گا:

افغانستان، البانیہ، الجزائر، اینٹیگوا اینڈ باربوڈا، آرمینیا، آذربائیجان، بہاماس، بنگلہ دیش، بارباڈوز، بیلاروس، بیلیز، بھوٹان، بوسنیا اینڈ ہرزیگووینا، برازیل، برما (میانمار)، کمبوڈیا، کیمرون، کیپ ویرڈ، کولمبیا، آئیوری کوسٹ، کیوبا، جمہوریہ کانگو، ڈومینیکا، مصر، اریٹریا، ایتھوپیا، فیجی، گیمبیا، جارجیا، گھانا، گرینیڈا، گوئٹے مالا، گنی، ہیٹی، ایران، عراق، جمیکا، اردن، قازقستان، کوسوو، کویت، کرغیز جمہوریہ، لاؤ، لبنان، لائبیریا، لیبیا، مالدووا، منگولیا، مونٹی نیگرو، مراکش، نیپال، نکاراگوا، نائجیریا، شمالی مقدونیہ، پاکستان، جمہوریہ کانگو، روس، روانڈا، سینٹ کٹس اینڈ نیوس، سینٹ لوسیا، سینٹ ونسنٹ اینڈ گریناڈائنز، سینیگال، سیرا لیون، صومالیہ، جنوبی سوڈان، سوڈان، شام، تنزانیہ، تھائی لینڈ، ٹوگو، تیونس، یوگنڈا، یوراگوئے، ازبکستان، اور یمن۔

اکثر پوچھے جانے والے سوالات

میرے امیگرنٹ ویزا انٹرویو کی اپائنٹمنٹ کا کیا ہو گا؟

متاثرہ ممالک کے شہری امیگرنٹ ویزا کی درخواستیں جمع کرا سکتے ہیں اور انٹرویو میں بھی شرکت کر سکتے ہیں۔ محکمہ درخواست گزاروں کے لیے اپائنٹمنٹس شیڈول کرتا رہے گا، تاہم اس وقفے کے دوران ان شہریوں کو کوئی بھی امیگرنٹ ویزا جاری نہیں کیا جائے گا۔

کیا اس سے کسی کو استثنیٰ بھی حاصل ہو گا؟

دہری شہریت رکھنے والے افراد اس پابندی سے مستثنیٰ ہوں گے جو کسی ایسے ملک کا درست پاسپورٹ استعمال کر کے درخواست دے رہے ہوں جو مندرجہ بالا فہرست میں شامل نہیں۔

کیا اس سے میرا موجودہ درست ویزا بھی متاثر ہو گا؟

نہیں، اس ہدایت کے تحت کسی بھی امیگرنٹ ویزا کو منسوخ نہیں کیا گیا۔ امریکہ میں داخلے سے متعلق سوالات کے لیے ہم آپ کو محکمہ داخلی سلامتی سے رجوع کرنے کی ہدایت دیتے ہیں۔

کیا اس اقدام کا اطلاق سیاحتی ویزوں پر بھی ہوتا ہے؟

نہیں، یہ پابندی خاص طور پر امیگرنٹ ویزا درخواست گزاروں کے لیے ہے۔ سیاحتی ویزے نان امیگرنٹ ویزوں کے زمرے میں آتے ہیں۔


اصل عبارت پڑھنے کا لنک: https://travel.state.gov/content/travel/en/News/visas-news/immigrant-visa-processing-updates-for-nationalities-at-high-risk-of-public-benefits-usage.html

یہ ترجمہ ازراہ نوازش فراہم کیا جا رہا ہے اور صرف اصل انگریزی ماخذ کو ہی مستند سمجھا جائے۔


This email was sent to stevenmagallanes520.nims@blogger.com using GovDelivery Communications Cloud on behalf of: Department of State Office of International Media Engagement · 2201 C Street, NW · Washington, DC · 20520 GovDelivery logo

No comments:

Page List

Blog Archive

Search This Blog

GSA Auctions Industrial Machinery Update

You are subscribed to Industrial Machinery for GSA Auctions. This information has recently ...