Saturday, May 10, 2025

وزیر خارجہ روبیو کی انڈیا کے وزیر برائے خارجہ امور جئے شنکر سے ٹیلی فون پر ہونے والی بات چیت کا احوال

Department of State United States of America

یہ ترجمہ امریکی دفترخارجہ کی جانب سے ازراہ نوازش پیش کیا جارہا ہے۔



امریکی محکمہ خارجہ
ترجمان کا دفتر
8 مئی، 2025

محکمہ خارجہ کی ترجمان ٹیمی بروس کے مطابق:

وزیر خارجہ مارکو روبیو نے آج انڈیا کے وزیر برائے خارجہ امور سبرامنیم جئے شنکر سے بات چیت کی۔ وزیر خارجہ نے کشیدگی کو فوری طور پر ختم کرنے پر زور دیا۔ انہوں ںے انڈیا اور پاکستان کے مابین براہ راست بات چیت کے لیے امریکہ کی حمایت کا اظہار کیا اور دونوں ممالک کے مابین روابط کو بہتر بنانے کی غرض سے مسلسل کوششوں کی حوصلہ افزائی کی۔

وزیر خارجہ روبیو نے پہلگام میں ہولناک دہشت گرد حملے کے متاثرین کے لیے ہمدردی کے اظہار کا اعادہ کیا اور دہشت گردی کے خلاف لڑنے میں انڈیا کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے امریکہ کے عزم کی توثیق کی۔


اصل عبارت پڑھنے کا لنک: https://in.usembassy.gov/secretary-rubios-call-with-indian-external-affairs-minister-jaishankar/
یہ ترجمہ ازراہ نوازش فراہم کیا جا رہا ہے اور صرف اصل انگریزی ماخذ کو ہی مستند سمجھا جائے۔


This email was sent to stevenmagallanes520.nims@blogger.com using GovDelivery Communications Cloud on behalf of: Department of State Office of International Media Engagement · 2201 C Street, NW · Washington, DC · 20520 GovDelivery logo

No comments:

Page List

Blog Archive

Search This Blog

U.S. Department of Justice DOJ Press Releases & News Update

You are subscribed to DOJ Press Releases & News for U.S. Department of Justice. This information has recen...