Monday, March 10, 2025

وزیر خارجہ روبیو کا سعودی عرب اور کینیڈا کا دورہ

Department of State United States of America

یہ ترجمہ امریکی دفترخارجہ کی جانب سے ازراہ نوازش پیش کیا جارہا ہے۔



امریکی محکمہ خارجہ
ترجمان کا دفتر
برائے فوری اجراء
ترجمان دفتر خارجہ ٹیمی بروس کا بیان
9 مارچ، 2025

دفتر خارجہ کی ترجمان ٹیمی بروس کے مطابق:

وزیر خارجہ مارکو روبیو 10 تا 12 مارچ سعودی عرب کے شہر جدہ کا دورہ کریں گے جہاں وہ اپنے یوکرینی ہم منصبوں سے ملاقاتوں میں روس۔یوکرین جنگ کو ختم کرانے سے متعلق صدر کے ہدف پر بات چیت کریں گے۔ جدہ میں وہ سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان السعود سے بھی ملاقات کریں گے جس میں خطے میں اپنے مشترکہ مفادات کو فروغ دینے اور امریکہ۔سعودی تعلقات کو مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

وزیر خارجہ روبیو 12 تا 14 مارچ کینیڈا کے شہر شارلاوائے میں جی 7 وزرائے خارجہ کے اجلاس میں اپنے ہم منصبوں سے ملاقاتیں کریں گے اور اس موقع پر خارجہ پالیسی کے حوالے سے صدر ٹرمپ کے "سب سے پہلے امریکہ" کے ایجنڈے کو آگے بڑھائیں گے۔ ان کی ملاقاتوں سے امن، سلامتی، تزویراتی تعاون اور عالمگیر استحکام کے حوالے سے امریکہ کے مفادات کی تکمیل میں مدد ملے گی۔ اس بات چیت میں مشرق وسطیٰ اور یورپ کے تنازعات، افریقہ اور ہند۔الکاہل میں تعاون اور مغربی کرے میں استحکام پر تبادلہ خیال بھی کیا جائے گا۔


اصل عبارت پڑھنے کا لنک: https://www.state.gov/secretary-rubios-travel-to-saudi-arabia-and-canada/

یہ ترجمہ ازراہ نوازش فراہم کیا جا رہا ہے اور صرف اصل انگریزی ماخذ کو ہی مستند سمجھا جائے۔


This email was sent to stevenmagallanes520.nims@blogger.com using GovDelivery Communications Cloud on behalf of: Department of State Office of International Media Engagement · 2201 C Street, NW · Washington, DC · 20520 GovDelivery logo

No comments:

Page List

Blog Archive

Search This Blog

Immigration News Update

Offices of the United States Attorneys   You are subscribed to Immigration  news u...