Wednesday, January 22, 2025

وزیر خارجہ روبیو کی بھارت کے خارجہ امور کے وزیر جے شنکر سے ملاقات

Department of State United States of America

یہ ترجمہ امریکی دفترخارجہ کی جانب سے ازراہ نوازش پیش کیا جارہا ہے۔



امریکی محکمہ خارجہ
ترجمان کا دفتر
21 جنوری، 2025

محکمہ خارجہ کی ترجمان ٹیمی بروس کے مطابق:

آج امریکہ کے وزیر خارجہ مارکو روبیو نے واشنگٹن ڈی سی میں بھارت کے خارجہ امور کے وزیر سبرامنیم جے شنکر سے ملاقات کی۔ اس موقع پر وزیر خارجہ روبیو اور ان کے ہم منصب نے امریکہ اور بھارت کے درمیان شراکت داری کو مضبوط بنانے کا عمل جاری رکھنے کے لیے اپنے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے علاقائی امور اور امریکہ ۔ بھارت تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے مواقع سمیت، متعدد معاملات پر تبادلہ خیال کیا۔ اس دوران خاص طور پر، اہم اور نئی ٹیکنالوجی، دفاعی تعاون، توانائی اور آزاد اور کھلے بحرہند و بحرالکاہل کو فروغ دینے پر بات چیت ہوئی۔ وزیر خارجہ روبیو نے بھارت کے ساتھ تعلقات کو مزید بہتر بنانے اور غیرقانونی مہاجرت سے متعلق خدشات کو دور کرنے کی غرض سے ٹرمپ انتظامیہ کی بھارت کے ساتھ مل کر کام کرنے کی خواہش پر بھی زور دیا۔


اصل عبارت پڑھنے کا لنک: https://www.state.gov/secretary-rubios-meeting-with-indian-external-affairs-minister-jaishankar/

یہ ترجمہ ازراہ نوازش فراہم کیا جا رہا ہے اور صرف اصل انگریزی ماخذ کو ہی مستند سمجھا جائے۔


This email was sent to stevenmagallanes520.nims@blogger.com using GovDelivery Communications Cloud on behalf of: Department of State Office of International Media Engagement · 2201 C Street, NW · Washington, DC · 20520 GovDelivery logo

No comments:

Page List

Blog Archive

Search This Blog

Contracts For Jan. 22, 2025

View Online FOR RELEASE AT 5 PM ET ...