Monday, December 30, 2024

سابق صدر جمی کارٹر کا انتقال

Department of State United States of America

یہ ترجمہ امریکی دفترخارجہ کی جانب سے ازراہ نوازش پیش کیا جارہا ہے۔



امریکی محکمہ خارجہ
ترجمان کا دفتر
وزیر خارجہ اینٹنی جے بلنکن کا بیان
29 دسمبر، 2024

جمی کارٹر امریکہ کے صدر، ملک کی بحری فوج کے سابق افسر، نوبیل انعام یافتہ اور امدادی کارکن تھے جنہوں نے اپنی زندگی امن، جمہوریت اور انسانی حقوق کے فروغ کے لیے وقف کیے رکھی۔

صدر کارٹر کئی دہائیوں تک خدمت عامہ میں مصروف رہے۔ وہ دیانت داری و ہمدردی کا مجسم اور آزادی، سلامتی اور دوسروں کی بہبود کے لیے پرعزم تھے۔ وہ یہی جذبہ اپنی خارجہ پالیسی میں بھی لائے جس کا اظہار نہر پانامہ کی اس کے میزبان ملک کو واپسی کے لیے بات چیت اور سوویت یونین کے ساتھ تخفیف اسلحہ کے معاہدوں سے ہوتا ہے۔ انہوں نے سربراہان ریاست سے لے کر عام شہریوں تک اپنے ہر تبادلہ خیال اور گفتگو میں اسی جذبے کو مقدم رکھا۔

وہ جانتے تھے کہ امریکہ کے لوگوں کا مقدر دوسرے ممالک کے لوگوں سے جڑا ہے اور اسی لیے وہ یہ ادراک کرنے والے پہلے لوگوں میں شامل تھے کہ مشترکہ زمین اور عالمگیر صحت عامہ کو تحفظ دینے میں امریکہ کی قومی سلامتی کا بہترین مفاد ہے۔

صدر کارٹر نے اسرائیل اور مصر کے مابین تاریخی معاہدے کے ثالث کا کردارادا کرتے ہوئے یہ بھی ثابت کیا کہ انتھک اور اصولی سفارت کاری کے ذریعے کیا کچھ حاصل کیا جا سکتا ہے۔ اس معاہدے کی بدولت کئی دہائیوں سے باہم برسرپیکار ان دونوں ممالک کے مابین امن کے قیام میں مدد ملی۔ ان کی کوششیں اس بات کی اہم یاد دہانی ہیں کہ خطے میں نئی جنگوں اور تکالیف کو کیسے روکا جا سکتا ہے۔

اپنی صدارت کی مدت ختم ہونے کے بعد بھی انہوں نے گزشتہ سال انتقال کر جانے والی اپنی اہلیہ اور 77 برس کی ساتھی روزالین کی معیت میں ہر انداز میں امن کی جستجو اور انسانی حقوق کے فروغ کا کام جاری رکھا۔ دہائیوں تک انہوں نے ضرورت مند خاندانوں کے لیے گھروں کی تعمیر میں مدد دینے سے لے کر کارٹر سنٹر کے ذریعے بیماریوں پر قابو پانے کی کوششوں، مسلح تنازعات کو حل کرانے، انتخابات کی نگرانی اور جمہوریت کے فروغ تک ایک دوسرے کے شانہ بشانہ کام کیا۔

صاحبِ یقین صدر کارٹر نے ایک مرتبہ کہا تھا کہ 'ہمیں سب سے زیادہ شادمانی اس وقت ملتی ہے جب ہم دوسروں کی زندگیوں میں بہتری لاتے ہیں۔' اس طرح اور دیگر طریقوں سے صدر کارٹر نے ایک شادمان زندگی گزاری۔


اصل عبارت پڑھنے کا لنک: https://www.state.gov/passing-of-former-president-jimmy-carter

یہ ترجمہ ازراہ نوازش فراہم کیا جا رہا ہے اور صرف اصل انگریزی ماخذ کو ہی مستند سمجھا جائے۔


This email was sent to stevenmagallanes520.nims@blogger.com using GovDelivery Communications Cloud on behalf of: Department of State Office of International Media Engagement · 2201 C Street, NW · Washington, DC · 20520 GovDelivery logo

No comments:

Page List

Blog Archive

Search This Blog

U.S. Department of Justice DOJ Press Releases & News Update

You are subscribed to DOJ Press Releases & News for U.S. Department of Justice. This information has recen...