Tuesday, July 30, 2024

وزیر خارجہ اینٹنی جے بلنکن کی کواڈ کے اجلاس سے قبل بات چیت

Department of State United States of America

یہ ترجمہ امریکی دفترخارجہ کی جانب سے ازراہ نوازش پیش کیا جارہا ہے۔



امریکی محکمہ خارجہ
ترجمان کا دفتر
لیکورا گیسٹ ہاؤس
ٹوکیو، جاپان
28 جولائی، 2024

وزیر خارجہ بلنکن: ساتھیو، دوستو، آپ کے ساتھ اور خاص طور پر کواڈ کی صورت میں آپ کے ساتھ موجودگی میرے لیے ہمیشہ خوشی کا موقع رہی ہے۔ ہند۔الکاہل دنیا میں انتہائی متحرک اور تیزی سے ترقی پانے والا خطہ ہے جہاں بہت سے مواقع ہیں اور مستقبل میں بھی یہ خطہ بے پایاں مواقع کا حامل ہو گا۔ ہم جانتے ہیں کہ متحدہ حیثیت میں کام کرتے ہوئے، اپنے وسائل اور تصورات کو مشترکہ طور پر استعمال میں لا کر اور واقعتاً نتائج کو سامنے لاتے ہوئے ہم اپنے لوگوں، اپنے ممالک اور پورے خطے کے لیے اٍن مواقعوں  کو وسعت دے سکتے ہیں۔ کواڈ کا مقصد بھی یہی ہے۔

اس وقت غزہ، یوکرین اور سوڈان میں مسلح تنازعات جاری ہیں اور قابل فہم طور سے دنیا بھر کی توجہ اِن بحرانوں پر ہے۔ ہماری اور میڈیا کی ان مسائل پر بھرپور توجہ ہے۔ تاہم یہ سب کچھ کرتے ہوئے، اِن جنگوں کا خاتمہ کرنے اور لوگوں کو تحفظ دینے کی کوشش کرتے ہوئے بھی ہم نے اس خطے سے نظریں نہیں ہٹائی اور پرعزم طور سے اپنے اس مشترکہ خطے کی ترقی کے لیے کام کر رہے ہیں۔ بحیثیت وزیر خارجہ گزشتہ ساڑھے تین برس میں یہ ہند۔الکاہل میں میرا 18واں اور جاپان کا چھٹا دورہ ہے۔ اس سے میری حکومت اور میرے ملک کے لیے اس کام کی اہمیت کا اظہار ہوتا ہے۔ لہٰذا، اس کام پر اپنی توجہ برقرار رکھنا بہت اہم ہے اور ہم ایسا ہی کریں گے۔

تاہم، اس سے بھی بڑھ کر ہمیں یہ ثابت کرنا ہے کہ باہم مل کر ہم عملاً حقیقی نتائج دے سکتے ہیں اور کواڈ کا یہی مقصد ہے۔ یہ آزاد، کھلے اور خوشحال ہند۔الکاہل کے لیے ایک مثبت تصور ہے، یہ ایک ایسا تصور ہے جس کی بنیاد علاقائی ترجیحات کو مقدم رکھنے، تمام شراکت داروں کی بات سننے، ان کے لوگوں کی زندگیوں میں بہتری لانے اور ان کے لیے مواقع سے فائدے کا حصول ممکن بنانے پر ہے۔ ہم میں بہت سے لوگ 'ای اے ایس' دی 'اے آر ایف' میں شرکت کر رہے ہیں اور اس سے یہ جاننے میں مدد ملتی ہے کہ ہمیں اپنی کوششیں کہاں مرتکز کرنا ہیں تاکہ ان مقاصد کو حاصل کیا جا سکے جو اس خطے کی ترجیحات کی تکمیل کرتے اور انہیں آگے بڑھاتے ہیں۔ میں خطے میں قائدانہ کردار پر آسیان کا واقعتاً مشکور ہوں اور ہم اس کوشش میں تعاون جاری رکھیں گے۔

کئی طرح کے علاقائی فورم ہند۔الکاہل کے لوگوں کی امنگوں کی واضح عکاسی کرتے ہیں اور میں سمجھتا ہوں کہ میرے تمام ساتھیوں نے اس کا خوبصورتی اور وضاحت سے تذکرہ کیا ہے۔ لیکن، ہمیں ایسا خطہ درکار ہے جو آزاد، کھلا، خوشحال، مربوط اور مضبوط ہو اور جہاں لوگ آزادانہ زندگی گزار سکیں، ممالک اپنے ساتھیوں کا خود انتخاب کر سکیں اور تمام لوگوں کو پرامن طور سے زندگی گزارنے کا موقع مل سکے۔ اسی لیے ہم آج صبح اس کام کو آگے بڑھانے کے لیے بات چیت کریں گے جو ہمارے رہنماؤں نے کیا ہے۔ ہماری سطح پر جو بات چیت ہو رہی ہے اور سب سے بڑھ کر ملکی رہنماؤں کی سطح پر ہونے والی بات چیت کی بے حد اہمیت ہے۔

مگر سب سے اہم بات وہ کام ہے جو بات چیت کے ان ادوار کے دوران روزانہ ہو رہا ہے۔ جیسا کہ میں کہا کرتا ہوں، ایک دن اہم ہوتا ہے، اس کے بعد آنے والے 364 دن وہ ہوتے ہیں جب ہم یہ تعین کرتے ہیں کہ آیا ہم اپنے وعدوں کو پورا کر رہے ہیں یا نہیں۔

لہٰذا، میں اس کام کے بارے میں جاننے کا منتظر ہوں جو ہماری ٹیمیں کر رہی ہیں، لیکن اس کے ساتھ میری نظر آنے والے مہینوں میں کواڈ کے کام پر دی جانے والی توجہ پر بھی ہے تاکہ یہ ثابت کیا جا سکے کہ اس سے ہمارے ممالک میں اور اس پورے خطے میں لوگوں کو فائدہ ہو رہا ہے۔ شکریہ

وزیر خارجہ کامی کاوا: (بذریعہ ترجمان) آپ کا بہت شکریہ


اصل عبارت پڑھنے کا لنک: https://www.state.gov/secretary-antony-j-blinken-and-australian-foreign-minister-penny-wong-indian-external-affairs-minister-subrahmanyam-jaishankar-and-japanese-foreign-minister-kamikawa-yoko-remarks-to-the-press/

یہ ترجمہ ازراہ نوازش فراہم کیا جا رہا ہے اور صرف اصل انگریزی ماخذ کو ہی مستند سمجھا جائے۔


This email was sent to stevenmagallanes520.nims@blogger.com using GovDelivery Communications Cloud on behalf of: Department of State Office of International Media Engagement · 2201 C Street, NW · Washington, DC · 20520 GovDelivery logo

No comments:

Page List

Blog Archive

Search This Blog