Friday, September 17, 2021

دفتر خارجہ کا ویلکم۔ یوایس کے ساتھ اشتراک

Department of State United States of America

یہ ترجمہ امریکی دفترخارجہ کی جانب سے ازراہ نوازش پیش کیا جارہا ہے۔



امریکی دفتر خارجہ
دفتر برائے ترجمان
برائے فوری اجراء
وزیر خارجہ اینٹنی جے بلنکن کا بیان
16 ستمبر، 2021

گزشتہ کئی ہفتوں میں دفتر خارجہ نے آپریشن الائز ویلکم کے تحت امریکہ میں افغانوں کی آمد میں مدد کے لیے نجی شعبے اور دیگر غیرسرکاری کرداروں کی جانب سے وعدوں کا بھرپور اظہار دیکھا ہے۔ بڑے پیمانے پر اس تعاون کو منظم کرنے اور اس سے کام لینے کے لیے میں نے 3 ستمبر کو دفتر خارجہ کی جانب سے ایسی کمپنیوں اور دیگر اداروں کو عملی اقدامات کے لیے کہا جو افغانوں کو امریکہ میں نئی زندگیاں شروع کرنے میں مدد دینا چاہتے ہیں۔

دفتر خارجہ اپنے ملک میں فلاح عامہ کے لیے نجی شعبے کے زیراہتمام خدمت خلق کی محبوب روایت کی بنیاد پر ان افغانوں کے لیے نجی شعبے کی جانب سے مزید مدد اور وسائل کی فراہمی میں اضافے اور امریکی عوام کے جذبہ خیرسگالی سے کام لینے کے لیے راک فیلر فلانتھراپی ایڈوائزرز (آر پی اے) کے ایک غیرمنفعی اور غیرجانبدار اقدام ویلکم۔ یوایس کے ساتھ اشتراک کر رہا ہے۔

ویلکم۔ یوایس کا آغاز منگل، 14 ستمبر کو ہوا۔ 250 سے زیادہ غیرسرکاری ادارے، کاروبار اور متنوع عقائد، سیاسی گروہوں اور پس منظر کے رہنما تیزی سے بڑھتے اس اتحاد کا حصہ ہیں جبکہ صدر اور مسز اوبامہ، صدر اور مسز بش اور صدر اور سیکرٹری کلنٹن اس کے مشترکہ اعزازی سربراہ ہیں۔ اس اقدام کا مقصد نئے آنے والے افغانوں کی مدد کے لیے ہر طبقہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے امریکیوں جانب سے تعاون میں اضافہ کرنا اور اس میں تیزی لانا، کمپنیوں، غیرسرکاری اداروں، نوآبادکاری کا کام کرنے والے اداروں، افغان۔امریکی تنظیموں اور رہنماؤں، عقائد کی بنیاد پر کام کرنے والے لوگوں، مہاجرین، مقامی سطح پر سرپرست گروہوں، تجربہ کار لوگوں، یونیورسٹیوں، میئر اور گورنروں اور بہت سے دیگر لوگوں سمیت نجی شعبے کے بہت سے کرداروں کو اپنے ساتھ شامل کرنا ہے۔

آپریشن الائز ویلکم کے تحت نئے آنے والے افغانوں کے خیرمقدم میں امریکہ کے عوام نے جس فیاضی کا مظاہرہ کیا ہے وہ غیرمعمولی اور مہاجرین کے ملک کی حیثیت سے ہماری اقدار کا واضح اظہار ہے جو دنیا بھر سے پناہ گزینوں اور غیرمحفوظ لوگوں کو خوش آمدید کہتا ہے۔ دفتر خارجہ ویلکم۔ یوایس اقدام شروع کرنے کے عمل کو سراہتا ہے اور امریکہ میں زندگی کا نیا باب شروع کرنے کے لیے یہاں آنے والے ان افغانوں کی ضروریات کی تکمیل کے لیے تعاون کو منظم کرنے کی غرض سے تمام شعبوں کے رہنماؤں کے ساتھ جاری اشتراک اور بات چیت کا منتظر ہے۔ ان تمام کوششوں کے لیے ہم وائٹ ہاؤس میں آپریشن الائز ویلکم کے رابطہ کار جیک مارکل اور محکمہ داخلی سلامتی اور محکمہ صحت و انسانی خدمات سمیت اپنے بین الحکومتی شراکت داروں کے ساتھ قریبی رابطے میں رہیں گے۔

اس اقدام کے بارے میں مزید معلومات کے لیے براہ مہربانی welcome.us پر وزٹ کیجیے۔


اصل عبارت پڑھنے کا لنک: https://www.state.gov/state-department-collaboration-with-welcome-us/#:~:text=The%20State%20Department%20is%20partnering,our%20country's%20cherished%20tradition%20of

یہ ترجمہ ازراہ نوازش فراہم کیا جا رہا ہے اور صرف اصل انگریزی ماخذ کو ہی مستند سمجھا جائے۔


This email was sent to stevenmagallanes520.nims@blogger.com using GovDelivery Communications Cloud on behalf of: Department of State Office of International Media Engagement · 2201 C Street, NW · Washington, DC · 20520 GovDelivery logo

No comments:

Page List

Blog Archive

Search This Blog

15 Military Hospitals Receive Leapfrog's Highest Safety Grade

View Online 15 Military Hospitals Receive Lea...