Friday, December 11, 2020

پاسداران انقلاب کے ایران میں سہولت کاروں اور یمن میں عہدیدار کے خلاف امریکی پابندیاں

Department of State United States of America

یہ ترجمہ امریکی دفترخارجہ کی جانب سے ازراہ نوازش پیش کیا جارہا ہے۔


برائے فوری اجرا


امریکی دفتر خارجہ
دفتر برائے ترجمان
برائے فوری اجرا
8 دسمبر 2020
وزیر خارجہ مائیکل آر پومپیو کا بیان

 

امریکہ آج  پاسداران انقلاب۔ قدس فورس (آئی آر جی سی- کیو ایف) کے ایک افسر حسن ارلو کو پابندیوں کے لیے نامزد کر رہا ہے جسے ایران نے حال ہی میں حوثی تحریک کے ساتھ رابطہ کار کی حیثیت سے کام کرنے کے لیے یمن کے شہر صنعا بھیجا ہے۔ امریکہ ایران کی المصطفیٰ انٹرنیشنل یونیورسٹی کو بھی پابندی کے لیے نامزد کر رہا ہے جس کی 50 سے زیادہ عالمگیر شاخیں ہیں اور یہ پاسداران انقلاب-قدس فورس کی کارروائیوں کے لیے بنیاد مہیا کرتی ہے۔ علاوہ ازیں یوسف علی موراج کی بھی پابندیوں کے لیے نامزدگی عمل میں آئی ہے جس نے مشرق وسطیٰ اور امریکہ میں پاسداران انقلاب-قدس فورس کے لیے کام کرنے والوں کی بھرتی میں مدد دی ہے۔ ہم ان افراد اور اس ادارے کو ترمیمی انتظامی حکم (ای او) 13224 کی مطابقت سے پابندیوں کے لیے نامزد کر رہے ہیں۔

پاسداران انقلاب-قدس فورس مشرق وسطیٰ بھر میں افراتفری اور تباہی کے بیج بونے کے لیے ایرانی حکومت کا بنیادی وسیلہ ہے۔ امریکہ پاسداران انقلاب-قدس فورس کو سہولت دینے والے نظام کو منتشر کرنے اور اس کی دہشت گرد سرگرمیوں میں مدد مہیا کرنے والے ذرائع کا قلع قمع کرنے کی کارروائی جاری رکھے گا۔ حوثیوں کے لیے ایران کی مددسے  یمن میں تنازعے کو ہوا ملتی ہے اور ملک کے عدم استحکام میں اضافہ ہوتا ہے۔ پاسداران انقلاب-قدس فورس ارلو کو یمن بھیج کر حوثیوں کے لیے اپنی معاونت میں اضافے کی نیت ظاہر کر رہی ہے اور اس تنازعے کے مذاکراتی تصفیے کے لیے عالمی کوششوں کو مزید پیچیدہ بنا  رہی ہے۔ امریکہ جنگ بندی اور سیاسی سمجھوتے میں سہولت دینے کے لیے اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی مارٹن گرفتھس اور یمن کے ہمسایہ ممالک کی کوششوں کی حمایت جاری رکھے ہوئے ہے۔ یمن کے عوام امن اور استحکام کے حق دار ہیں۔ ہم ارلو کو براہ راست یا بالواسطہ طور پر پاسداران انقلاب-قدس فورس کی جانب سے کام کرنے یا کام کے ارادے پر ترمیمی انتظامی حکم 13224 کی مطابقت سے پابندی کے لیے نامز کر رہے ہیں۔

المصطفیٰ انٹرنیشنل یونیورسٹی ایران میں واقع ہے اور اپنی درجنوں عالمگیر شاخیں چلاتی ہے جو دنیا بھر سے طلبہ بشمول امریکیوں کی بھرتی کے ذریعے پاسداران انقلاب-قدس فورس کی کارروائیوں میں سہولت دیتی ہیں۔ عالمی برادری کو ایرانی حکومت کی اپنے تعلیمی ڈھانچے کی مدد سے  دنیا بھر میں اثرانداز ہونے، جاسوسی اور دہشت پر مبنی کارروائیوں کے حوالے سے محتاط رہنا چاہیے۔ پاسداران انقلاب-قدس فورس نے المصطفیٰ انٹرنیشنل یونیورسٹی میں زیرتعلیم طلبہ کو زینبیون بریگیڈ اور فاطمیون ڈویژن میں شمولیت کے لیے بھرتی کیا۔ یہ دونوں ملیشیا پاسداران انقلاب-قدس فورس کی جانب سے شام میں لڑ رہی ہیں جنہیں انسداد دہشت گردی اور انسانی حقوق سے متعلق اختیارات کے تحت پابندیوں کے لیے نامزد کیا گیا تھا۔ ہم المصطفیٰ انٹرنیشنل یونیورسٹی کو پاسداران انقلاب-قدس فورس کے لیے مادی مدد یا معاونت فراہم کرنے یا مالی، مادی اور ٹیکنالوجی سے متعلق معاونت کی فراہمی یا اشیا و خدمات مہیا کرنے پر ترمیمی انتظامی حکم 13224 کی مطابقت سے پابندیوں کے لیے نامزد کر رہے ہیں۔

ہم نے پاسداران انقلاب-قدس فورس کی مشرق وسطیٰ اور امریکہ میں کارروائیوں کے لیے رابطہ سازی، منصوبہ بندی اور عملدرآمد کی کوششوں میں ملوث ہونے پر پاکستان سے تعلق رکھنے والے ایرانی شہری یوسف علی موراج پر بھی آج پابندی عائد کی ہے۔ ہم موراج کو براہ راست یا بالواسطہ طور پر پاسداران انقلاب-قدس فورس کی جانب سے کام کرنے یا کام کے ارادے پر ترمیمی انتظامی حکم 13224 کی مطابقت سے پابندی کے لیے نامزد کر رہے ہیں۔ پاسداران انقلاب قدس فورس اپنے پرتشدد اور تباہ کن ایجنڈے کو آگے بڑھانے کے لیے ہر موقع سے کام لیتی ہے جس میں مشرق وسطیٰ بھر میں تنازعات سے فائدہ اٹھانا اور کمزور لوگوں کو ایرانی حکومت کی جانب سے لڑنے پر مجبور کرنا بھی شامل ہے۔ امریکہ اس ضرررساں طرزعمل کو سامنے لانے اور اس سے نمٹنے کے لیے تمام دستیاب ذرائع سے کام لینا جاری رکھے گا۔


This email was sent to stevenmagallanes520.nims@blogger.com using GovDelivery Communications Cloud on behalf of: Department of State Office of International Media Engagement · 2201 C Street, NW · Washington, DC · 20520 GovDelivery logo

No comments:

Page List

Blog Archive

Search This Blog

J.P. Morgan preparing for market meltdown?

Why is J.P. Morgan stockpiling silver? ͏  ͏  ͏  ͏  ͏  ͏  ͏  ͏  ͏  ͏  ͏  ͏  ͏  ͏  ͏  ͏  ͏  ͏  ͏  ͏  ͏  ͏  ͏  ͏  ͏  ͏  ͏  ͏  ͏  ͏  ͏  ͏  ͏  ...