Wednesday, October 7, 2020

وزیر خارجہ پومپیو کی جاپانی وزیر خارجہ موٹیگی، انڈین وزیر برائے خارجہ امور جے شنکر اور آسٹریلوی وزیر خارجہ پین سے ملاقات

Department of State United States of America

یہ ترجمہ امریکی دفترخارجہ کی جانب سے ازراہ نوازش پیش کیا جارہا ہے۔


برائے فوری اجرا


English English

امریکی دفتر خارجہ
دفتر برائے ترجمان
برائے فوری اجرا
6 اکتوبر 2020

 

نائب ترجمان اول کیل براؤن کے مطابق:

وزیر خارجہ مائیکل آر پومپیو نے آج جاپان کے وزیر خارجہ توشی متسو موٹیگی، انڈیا کے وزیر برائے خارجہ امور ڈاکٹر ایس جے شنکر اور آسٹریلیا کی وزیر خارجہ میرس پین سے ملاقات کی۔ اس موقع پر خطہ ہند۔الکاہل کی آزاد، کُھلے اور جامع انداز میں ترقی کے لیے چار ملکی کوششوں کی ازسرنو توثیق کی گئی۔ان ملاقاتوں میں  کوویڈ۔19 وبا کے خلاف اقدامات کے حوالے سے تجارتی خام  مال کی مطابقت پذیر انداز میں  ترسیل کے لیے باہمی تعاون مضبوط بنانے، شفافیت کے فروغ، غلط اطلاعات سے نمٹنے اور وبا کے بعد بحالی کے عمل میں مدد کی غرض سے مشترکہ کوششوں کو آگے بڑھانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیاگیا۔

ان ملاقاتوں میں خطہ ہند۔الکاہل میں حالیہ تزویراتی پیش ہائے رفت کا جائزہ بھی لیا گیا اور چاروں ممالک میں سمندری سلامتی، سائبر سکیورٹی و معلومات کے بہاؤ، معیاری بنیادی ڈھانچے، انسداد دہشت گردی اور دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے کے طریقوں پر بات چیت ہوئی۔ چاروں ممالک نے آسیان کی مرکزیت، خودمختاری اور خطہ ہند۔الکاہل کے لیے آسیان کے زیرقیادت علاقائی تعمیر کے لیے اپنی بھرپور مدد کی توثیقِ نو کی۔ اس موقع پر انہوں نے پُرامن، محفوظ اور خوشحال خطہ۔ہند الکاہل کے تصور کو فروغ دینے کے لیے اعلیٰ سطحی حکام، مخصوص امور کے ماہرین اور وزرا کے مابین روابط کے ذریعے باقاعدہ مشاورت جاری رکھنے کا عہد کیا۔


This email was sent to stevenmagallanes520.nims@blogger.com using GovDelivery Communications Cloud on behalf of: Department of State Office of International Media Engagement · 2201 C Street, NW · Washington, DC · 20520 GovDelivery logo

No comments:

Page List

Blog Archive

Search This Blog