Monday, September 8, 2025

صدر ڈونلڈ جے ٹرمپ کی جانب سے امریکی شہریوں کو بیرونِ ملک غیرقانونی حراستوں کے خلاف تحفظ فراہم کرنے کی کوششوں کو مضبوط بنانے کا اقدام

Department of State United States of America

یہ ترجمہ امریکی دفترخارجہ کی جانب سے ازراہ نوازش پیش کیا جارہا ہے۔



حقائق نامہ
وائٹ ہاؤس
5 ستمبر، 2025

غیرقانونی حراستوں کے خلاف اقدامات: آج صدر ڈونلڈ جے ٹرمپ نے امریکہ کے شہریوں کو بیرونی ممالک میں غیرقانونی طور پر حراست میں لیے جانے کے خلاف تحفظ فراہم کرنے کی کوششوں کو مزید موثر بنانے کے لیے ایک انتظامی حکمنامے  پر دستخط کیے ہیں جس کے تحت ان غیرملکی حکومتوں کے خلاف سخت اقدامات کی اجازت دی گئی ہے جو اس طرح کی کاروائیوں میں ملوث پائی جاتی ہیں۔

        •   یہ حکم وزیر خارجہ کو اختیار دیتا ہے کہ وہ امریکہ کے شہریوں کی غیرقانونی حراستوں میں ملوث ہونے یا اس میں مدد دینے والے کسی بھی ملک کو غیرقانونی حراست کے ریاستی سرپرست کے طور پر نامزد کر سکتے ہیں۔

        •   اِس حکمنامے میں وزیر خارجہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ نامزد کردہ ممالک کے حوالے سے تمام موزوں اقدامات اٹھائیں جن میں پابندیاں، ان ممالک کے شہریوں کا امریکہ میں داخلہ روکنا، سفری پابندیاں، برآمدی پابندیاں اور موجودہ قوانین کے تحت دیگر اقدامات شامل ہیں جن کا مقصد غلط گرفتاریوں کو روکنا اور ایسے اقدامات کا جواب دینا ہے۔

        •   یہ حکمنامہ وزیر خارجہ کو اجازت دیتا ہے کہ اگر کوئی غیرملکی حکومت غرقانونی طور پر حراست میں لیے گئے امریکی شہریوں کو رہا کر دے، غیرقانونی حراست کے حوالے سے اپنی قیادت یا پالیسیوں میں تبدیلی لے آئے اور مستقبل میں ایسی خلاف ورزیوں سے باز رہنے کی قابل بھروسہ یقینی دہانی کرا دے تو وہ اس کی نامزدگی ختم کر سکتے ہیں۔

        •   اس حکم کا اطلاق ایسے عناصر پر بھی ہوگا جو کسی علاقے پر مؤثر کنٹرول رکھتے ہوں چاہے انہیں حکومت کے طور پر تسلیم نہ بھی کیا جاتا ہو، تاکہ غیر ریاستی عناصر کی جانب سے کی جانے والی غیرقانونی حراستوں کی کاروائیوں سے بھی موثر طور پر نمٹا جا سکے۔

امریکہ کے شہریوں کی حفاظت: صدر ٹرمپ غیر ملکی مخالفین کی جانب سے امریکہ کی خودمختاری اور قیادت کو کمزور کرنے کے لیے غیرقانونی حراستوں کے دباؤ ڈالنے کے ایک ہتھکنڈے کے طور پر بڑھتے ہوئےاستعمال کو روکنے کے لیے بھی اقدامات کر رہے ہیں۔

        •   بائیڈن انتظامیہ میں ہمارے مخالفین نے یہ سیکھا کہ وہ امریکہ کے شہریوں کو سودے بازی کے لیے استعمال کر سکتے ہیں اور اس پر ان کے خلاف کوئی کارروائی نہیں ہو گی۔

        •   بائیڈن کی کمزوری کے باعث چار سال میں رہائی پانے والے امریکی شہریوں کی تعداد کے مقابلے میں مزید 24 کو یرغمال بنایا گیا۔

        •   غیر قانونی حراستوں سے قانون کی حکمرانی کی خلاف ورزی ہوتی ہے اور اِن کے ذریعے امریکہ کے شہریوں کا استحصال کیا جاتا ہے۔ روس میں مارک فوگل کی تین سال سے زیادہ عرصہ سے حراست اس کی ایک واضح مثال ہے۔

        •   یہ حکمنامہ بیرون ملک امریکہ کے شہریوں کو تحفظ دینے اور دباؤ ڈالنے کے اس ہتھکنڈے سے پیشگی نمٹنے کے لیے وزیر خارجہ کو امریکہ کے مخالفین کے خلاف موجودہ قانونی و سفارتی ذرائع سے کام لینے کا اختیار دیتا ہے۔

امریکہ کی خودمختاری کا تحفظ: صدر ٹرمپ نے بیرونِ ملک غیرقانونی طور پر حراست میں لیے گئے امریکہ کے ہر شہری کو وطن واپس لانے کا عزم کر رکھا ہے۔

        •   صدر ٹرمپ نے تسلسل سے ایک ایسی مضبوط اور سب سے پہلے امریکہ کی خارجہ پالیسی کی وکالت کی ہے جو مخالفین کو امریکہ کے شہریوں کو ہدف بنانے سے باز رکھتی ہے۔

        •   دوبارہ اپنا صدارتی عہدہ سنبھالنے کے بعد، صدر ٹرمپ اور ان کی انتظامیہ نے مندرجہ ذیل سمیت بیرونی ممالک سے 72 امریکی شہریوں کو قید سے رہائی دلائی ہے:

        •   مارک فوگل ایک امریکی استاد ہیں جنہیں کئی سال تک روس کی جیل میں غیر قانونی طور پر قید میں رکھا گیا۔ اِس سال فروری میں ان کی واپسی، صدر ٹرمپ کی جانب سے ان کی 95 سالہ والدہ میلفائن سے کیے گئے وعدے کی تکمیل تھی۔

        •   کسینیا کارلینا ایک امریکی بیلے رقاصہ ہیں جنہیں 14 ماہ تک روس کی پینل کالونی میں قید رکھا گیا اور اُن کو رواں سال اپریل میں وطن واپس لایا گیا۔

        •   کیتھ سیگل کو حماس نے 484 دنوں تک یرغمال بنائے رکھا اور انہیں فروری میں رہا کروایا گیا۔

        •   جارج گلیزمین: افغانستان میں 836 دنوں تک طالبان کی قید میں رہنے والے جارج گلیزمین کو رواں سال مارچ میں آزاد کرایا گیا۔ ان سے پہلے امریکہ کے ریان کوربٹ اور ولیم میکنٹی کو صدر ٹرمپ کی تقریبِ حلف برداری کی رات رہا کرایا گیا۔

        •   ایڈن الیگزنڈر امریکہ اور اسرائیل کی دہری شہریت رکھتے ہیں۔ اِنہیں حماس نے 584 دن تک قید میں رکھا اور رواں سال جولائی میں انہین وطن واپس لایا گیا۔


اصل عبارت پڑھنے کا لنک: https://www.whitehouse.gov/fact-sheets/2025/09/fact-sheet-president-donald-j-trump-strengthens-efforts-to-protect-u-s-nationals-from-wrongful-detention-abroad/

یہ ترجمہ ازراہ نوازش فراہم کیا جا رہا ہے اور صرف اصل انگریزی ماخذ کو ہی مستند سمجھا جائے۔


This email was sent to stevenmagallanes520.nims@blogger.com using GovDelivery Communications Cloud on behalf of: Department of State Office of International Media Engagement · 2201 C Street, NW · Washington, DC · 20520 GovDelivery logo

No comments:

Page List

Blog Archive

Search This Blog

This is top secret - take a look:

President Trump just wrote your name on this card...  ‌ ‌ ‌ ‌ ‌ ‌ ‌ ‌ ‌ ‌ ‌ ‌ ‌ ‌ ‌ ‌ ‌ ‌ ‌ ‌ ‌ ‌ ‌ ‌ ‌ ‌ ‌ ‌ ‌ ‌ ‌ ‌ ‌ ‌ ‌ ‌ ‌ ‌ ‌ ‌ ‌ ‌ ‌ ...