Saturday, March 15, 2025

وزیر خارجہ مارکو روبیو کی صحافیوں سے بات چیت

Department of State United States of America

یہ ترجمہ امریکی دفترخارجہ کی جانب سے ازراہ نوازش پیش کیا جارہا ہے۔



امریکی محکمہ خارجہ
ترجمان کا دفتر
14 مارچ 2025
فیئرمونٹ لی مینور ریشیلیو
شارلاوائے، کینیڈا

وزیر خارجہ روبیو: جی، میرا مطلب ہے، میں ابھی چند نکات بیان کروں گا اور پھر آپ کے سوالات کا جواب دوں گا۔ مجھے یقین ہے کہ اس کے بعد آپ گھروں کو جانے کے لیے بے تاب ہیں۔

پہلی بات یہ ہے کہ میں کینیڈا کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔ انہوں نے ہماری بہت عمدہ میزبانی کی۔ میں وزیر خارجہ جولی کا بھی مشکور ہوں جنہیں یہاں سے جانا پڑا۔ وہ دوبارہ تقرری کے بعد، اپنے عہدے کا ایک بار پھر حلف اٹھائیں گی۔ گزشتہ دو ہفتوں میں اکٹھے کام کرنے کے بعد ہم دوست بن گئے ہیں۔ میں انہیں پہلے سے ہی قدرے جانتا تھا لیکن اب میری ان سے واقفیت مزید بڑھ گئی ہے۔ انہوں نے ہماری بہت اچھے انداز میں میزبانی کی ہے۔ یہ ایک خوبصورت جگہ ہے اور ہم ان کے شکر گزار ہیں۔

میں سمجھتا ہوں کہ ہم نے جی7 کی جانب سے نہایت مضبوط بیان جاری کیا ہے اور امید ہے کہ آپ اب تک اسے حاصل کر کے دیکھ چکے ہوں گے۔ یہ باہمی مفاد کے متعدد امور پر نہایت مضبوط بیان ہے۔ ہم نے ان امور پر بات کی ہے۔ یہ واقعی بہت اچھی ملاقات تھی اور یقیناً اس کے بعد بھی ایسے مواقع آئیں گے۔ یہ اجلاس ایک طرح سے رواں سال کے آخر میں ہمارے رہنماؤں کی ملاقات کی تیاریوں کے سلسلے کی ایک کڑی ہے اور ہمیں امید ہے کہ وہ بھی ایسی ہی مفید ہو گی۔

ہم نے اس بیان کے حوالے سے بہت اچھا محسوس کیا ہے۔ ہم نے اس پر بہت محنت کی ہے۔ میں سمجھتا ہوں کہ یہ متعدد موضوعات پر ہمارے اہم نکات کی عکاسی کرتا ہے۔ آپ مجھ سے ان باتوں کے حوالے سے سوالات کریں گے جو مختلف دو طرفہ تعلقات میں ہو رہی ہیں۔ تاہم میں سمجھتا ہوں کہ اہم بات یہ ہے اور جو میں نے آغاز میں ہی کہی تھی کہ سبھی اس پر متفق ہیں کہ ہمارے اختلافی معاملات ہمیں ایسے امور پر کام سے نہیں روکیں گے جن پر ہمارا اتفاق ہے اور ایسی بہت سی چیزیں ہیں۔ پرامید طور سے یہ بیان اسی کی عکاسی کرتا ہے اور ہمارے اقدامات اسی کے عکاس ہوں گے۔ اسی لیے ہم اس کے بارے میں بہت اچھا محسوس کرتے ہیں۔

جہاں تک دیگر اعلانات کا تعلق ہے تو میں سمجھتا ہوں کہ اس کی عکاسی پہلے ہی صدر ٹرمپ کے بیانات سے ہوتی ہے۔ ہم سمجھتے ہیں کہ گزشتہ روز صدر پوٹن اور خصوصی نمائندے وٹکوف کی بات چیت بہت مثبت اور مفید رہی۔ یقیناً وہ واپس آ رہے ہیں اور جلد ہی پہنچ جائیں گے۔ امید ہے کہ ہم اس ہفتے اجلاس بلائیں گے۔ ہم روس کے موقف کا مزید تفصیل سے جائزہ لیں گے اور اپنی رائے قائم کریں گے۔ اس کے بعد صدر یہ فیصلہ کریں گے کہ آئندہ اقدامات کیا ہونا چاہئیں۔

اتنا کہنا کافی ہے اور میں سمجھتا ہوں کہ محتاط طور پر پرامید ہونے کی وجہ موجود ہے۔ تاہم اس کے ساتھ ہم یہ بھی سمجھتے ہیں کہ یہ ایک مشکل اور پیچیدہ صورتحال ہے۔ یہ سب کچھ آسان نہ ہو گا۔ یہ سادہ کام نہیں ہو گا۔ لیکن یقیناً ہم یہ محسوس کرتے ہیں کہ ہم کم از کم اس جنگ کو ختم کرنے اور امن قائم کرنے کے چند قدم مزید قریب ہو گئے ہیں۔ تاہم اب بھی بہت سا سفر باقی ہے۔ یہ سفر کئی مراحل پر مشتمل ہو گا۔ تاہم اسے مثبت رفتار ضرور کہا جا سکتا ہے۔ یقیناً ہم یہ دیکھیں گے کہ روس اور دیگر کیا کرنا چاہتے ہیں۔ یہ محض روس کا معاملہ نہیں بلکہ اسے یوکرین کے لیے بھی قابل قبول ہونا چاہیے۔

یہ ایک اچھا ہفتہ رہا۔ تاہم اب بھی بہت سا کام باقی ہے۔ محتاط طور پر، پرامید ہونے کی وجہ موجود ہے لیکن جب خصوصی نمائندے، سفیر وٹکوف واپس آ جائیں گے تو ہمارے پاس اس بارے میں مزید معلومات ہوں گی اور ہمارے پاس اس پر بات کرنے کا موقع ہو گا۔ یقیناً یہ حتمی فیصلہ صدر ہی کریں گے کہ امریکہ کی جانب سے آئندہ اقدامات کیا ہونا چاہئیں۔

ٹھیک ہے۔


اصل عبارت پڑھنے کا لنک: https://www.state.gov/secretary-of-state-marco-rubio-remarks-to-the-press-at-fairmont-le-manoir-richelieu-charlevoix-canada/
یہ ترجمہ ازراہ نوازش فراہم کیا جا رہا ہے اور صرف اصل انگریزی ماخذ کو ہی مستند سمجھا جائے۔


This email was sent to stevenmagallanes520.nims@blogger.com using GovDelivery Communications Cloud on behalf of: Department of State Office of International Media Engagement · 2201 C Street, NW · Washington, DC · 20520 GovDelivery logo

No comments:

Page List

Blog Archive

Search This Blog

Buying a Main Street Renaissance

A big opportunity in a turning tide…   March 16, 2025 Note from Michael Salvatore, Editor, TradeSmith Daily : ...