Thursday, February 13, 2025

وزیر خارجہ روبیو کا جرمنی، اسرائیل، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کا دورہ

Department of State United States of America

یہ ترجمہ امریکی دفترخارجہ کی جانب سے ازراہ نوازش پیش کیا جارہا ہے۔



امریکی محکمہ خارجہ
ترجمان کا دفتر
12 فروری، 2025

محکمہ خارجہ کی ترجمان ٹیمی بروس کے مطابق:

وزیر خارجہ روبیو میونخ سلامتی کانفرنس میں شرکت کے لیے 13 فروری کو جرمنی جائیں گے جہاں وہ بین الاقوامی شراکت داروں کے ساتھ امریکہ کی متعدد ترجیحات پر تبادلہ خیال کریں گے۔ اس دوران وہ جی7 ممالک کے وزرائے خارجہ کے اجلاس میں بھی شریک ہوں گے۔ بعدازاں وہ 15 تا 18 فروری اسرائیل، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے دورے میں علاقائی تعاون، استحکام اور امن کو فروغ دینے کی غرض سے امریکہ کے مفادات کو آگے بڑھانے کے لیے اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔ اس دورے کا بنیادی مقصد امریکہ اور دیگر ممالک کے یرغمالیوں کو حماس کی قید سے آزاد کرانا، غزہ میں جنگ بندی کے دوسرے مرحلے کو آگے بڑھانا اور ایران اور اس کے آلہ کاروں کی تخریبی سرگرمیوں کو روکنا ہے۔


اصل عبارت پڑھنے کا لنک: https://www.state.gov/secretary-rubios-travel-to-germany-israel-saudi-arabia-and-the-united-arab-emirates/

یہ ترجمہ ازراہ نوازش فراہم کیا جا رہا ہے اور صرف اصل انگریزی ماخذ کو ہی مستند سمجھا جائے۔


This email was sent to stevenmagallanes520.nims@blogger.com using GovDelivery Communications Cloud on behalf of: Department of State Office of International Media Engagement · 2201 C Street, NW · Washington, DC · 20520 GovDelivery logo

No comments:

Page List

Blog Archive

Search This Blog

National Security News Update

Offices of the United States Attorneys   You are subscribed to National Security  ...