Friday, October 4, 2024

جمہوریہ ماریشس اور برطانیہ کے درمیان جزائر چاگوس کی حیثیت پر معاہدہ

Department of State United States of America

یہ ترجمہ امریکی دفترخارجہ کی جانب سے ازراہ نوازش پیش کیا جارہا ہے۔



امریکی محکمہ خارجہ
ترجمان کا دفتر

امریکہ جمہوریہ ماریشس اور برطانیہ کے درمیان جزائر چارگوس کی حیثیت پر آج طے پانے والے تاریخی معاہدے کا خیرمقدم کرتا ہے۔ امریکہ نے گزشتہ دو سال کے دوران دونوں ممالک کے درمیان اس معاملے پر ہونے والے مذاکرات کی بھرپور حمایت کی ہے اور اسے یہ سفارتی کوشش کامیاب ہونے پر خوشی ہے۔

نئے معاہدے کی شرائط کے تحت برطانیہ نے جزائر چاگوس پر ماریشس کی حاکمیت کو تسلیم کر لیا ہے۔ ان میں جزیرہ ڈیاگو گارشیا بھی شامل ہے جہاں امریکہ اور برطانیہ کا ایک مشترکہ فوجی مرکز واقع ہے۔ معاہدے کے تحت برطانیہ اس جزیرے کے حوالے سے ماریشس کے خودمختارانہ حقوق اور اختیارات استعمال کرے گا۔ اس معاہدے کی بدولت امریکہ اور برطانیہ کے ڈیاگو گارشیا کے اِس مشترکہ فوجی مرکز کے استعمال کا مستقبل محفوظ ہو جائے گا۔ علاقائی اور عالمی سلامتی کو برقرار رکھنے، بحرانوں سے نمٹنے اور دورِ حاضر میں سلامتی کے حوالے سے بعض سنگین ترین خطرات پر قابو پانے میں ڈیاگو گارشیا ایک انتہائی اہم کردار ادا کرتا ہے۔

آج طے پانے والا یہ معاہدہ دیرینہ مسائل کو حل کرنے میں سفارت کاری کی طاقت، آزاد اور کھلے ہند۔الکاہل سے ہماری مشترکہ وابستگی، بہت سے دوطرفہ، علاقائی اور کثیرفریقی مسائل پر ماریشس کے ساتھ ہمارا مسلسل قریبی تعاون اور سب سے بڑھ کر ماریشس، برطانیہ اور امریکہ کی مضبوط شراکت کی عکاسی کرتا ہے۔


اصل عبارت پڑھنے کا لنک: https://www.state.gov/agreement-between-the-republic-of-mauritius-and-the-united-kingdom-on-the-status-of-the-chagos-archipelago/

یہ ترجمہ ازراہ نوازش فراہم کیا جا رہا ہے اور صرف اصل انگریزی ماخذ کو ہی مستند سمجھا جائے۔


This email was sent to stevenmagallanes520.nims@blogger.com using GovDelivery Communications Cloud on behalf of: Department of State Office of International Media Engagement · 2201 C Street, NW · Washington, DC · 20520 GovDelivery logo

No comments:

Page List

Blog Archive

Search This Blog

U.S. Department of Justice National Security Update

You are subscribed to National Security for U.S. Department of Justice. This information has recently been upd...