Wednesday, September 25, 2024

سنتھیٹک منشیات کے خطرات سے نمٹنے کے عالمی اتحاد کی کانفرنس میں وزیر خارجہ اینٹنی جے بلنکن کا صدر بائیڈن کی جانب سے تعارفی خطاب

Department of State United States of America

یہ ترجمہ امریکی دفترخارجہ کی جانب سے ازراہ نوازش پیش کیا جارہا ہے۔



امریکی محکمہ خارجہ
ترجمان کا دفتر
24 ستمبر، 2024
انٹر کانٹینینٹل ہوٹل
نیویارک سٹی، نیویارک

وزیر خارجہ بلنکن: تمام لوگوں کو سہ پہر بخیر۔

سب سے پہلے میں تمام سربراہان مملکتوں کا، تمام رہنماؤں اور وزرائے خارجہ کا شکریہ ادا کرنا چاہوں گا جنہوں نے اس انتہائی مصروف ہفتے میں یہاں آنے کے لیے وقت نکالا۔ اس کمرے میں غیرمعمولی لوگوں کی موجودگی ہمارے ممالک کی جانب سے سنتھیٹک منشیات کے بحران پر قابو پانے اور اپنی شراکتوں کو مضبوط بنانے کے لیے ہمارے ممالک کے ترجیحی اقدامات کی ایک گواہی ہے۔

سالہا سال سے دنیا بھر میں سنتھیٹک منشیات کا خطرہ بڑھتا چلا جا رہا ہے۔ جنوب مشرقی ایشیا میں میتھم فیٹامائن، مشرق وسطیٰ میں کیپٹاگون، افریقہ میں ٹراماڈول اور یہاں امریکہ میں فینٹانائل اپنے پنجے گاڑ رہی ہیں۔ موخرالذکر امریکہ میں 18 تا 49 سال عمر کے لوگوں کی موت کی سب سے بڑی وجہ ہے۔ ایک لمحے کے لیے اس پر غور کیجیے کہ امریکہ میں کاروں کے حادثوں، فائرنگ، سرطان اور دل کے دوروں کے بجائے سب سے زیادہ اموات فینٹانائل سے ہوتی ہیں۔

بنیادی طور پر یہ ایک عالمگیر مسئلہ ہے۔ لوگ ان منشیات کی تیاری میں استعمال ہونے والے کیمیائی مادے اور اجزا ایک سے دوسری جگہ بھیجتے ہیں جو فینٹانائل میں شامل ہو کر ملک بہ ملک پہنچ جاتی ہے اور جرائم پیشہ عناصر اسے سنتھیٹک منشیات میں تبدیل کر کے کسی تیسرے ملک میں فروخت کر دیتے ہیں۔ ہر ملک کو اس مسئلے سے نمٹنے کے لیے اپنے ہاں اقدامات کرنا ہوں گے۔ لیکن کوئی ایک حکومت اکیلے یہ مسئلہ حل نہیں کر سکتی۔

اسی لیے گزشتہ سال جولائی میں امریکہ اور ہمارے شراکت داروں نے سنتھیٹک منشیات کے خطرے پر قابو پانے کے لیے یہ عالمی اتحاد بنایا۔ آغاز میں ہمارے ساتھ 80 ممالک تھے اور آج ان کی تعداد 160 تک پہنچ گئی ہے جبکہ 15 بین الاقوامی ادارے بھی اس اتحاد کا حصہ ہیں۔

گزشتہ ایک سال کے عرصہ میں ہم نے دنیا بھر میں 1,600 سے زیادہ ماہرین سے بات کی ہے۔ اس اتحاد نے ہمارے معاشروں کو محفوظ اور ہمارے لوگوں کو صحت مند بنانے کے لیے ٹھوس اقدامات کیے ہیں۔

ہم نے قانون سازوں کا ایک بین الاقوامی نیٹ ورک قائم کیا ہے تاکہ وہ اس مسئلے سے نمٹنے کے لیے بہترین طریقہ ہائے کار کا تبادلہ کریں اور ایسے قوانین بنائیں جن کی بدولت منشیات کے سمگلروں کے لیے نشہ آور اشیا کی تیاری میں استعمال ہونے والے کیمیائی مادوں کی خریداری یا ایسی اشیا کو سرحد پار بھیجنا آسان نہ رہے۔

باہم مل کر ہم منشیات کے استعمال سے متعلق نئے رجحانات کا کھوج لگانے اور ان سے قانون نافذ کرنے والے حکام اور طبی ماہرین کو آگاہ کرنے کا کام بھی کر رہے ہیں۔

ہم نے حکام کو انٹرنیٹ پر ایسے لوگوں کی تلاش کے لیے ایک نئے ذریعے سے کام لینے کی تربیت بھی دی ہے جو منشیات کی تیاری میں استعمال کرنے کے لیے کیمیائی مادے اور دیگر اشیا غیرقانونی طور پر فروخت کرتے ہیں۔

اس اتحاد کے ارکان صحت عامہ سے متعلق نئے اقدامات وضع کر رہے ہیں جن میں سکولوں کے نصاب میں اس مسئلے سے آگاہی پر مبنی مواد کی شمولیت، نیلوکسون تک رسائی میں اضافہ اور منشیات کی علاج گاہوں کے لیے وسائل مہیا کرنا بھی شامل ہے۔

آج امریکہ ایک نیا عہد کر رہا ہے جس کے تحت آنے والے برسوں میں اس مسئلے سے نمٹنے کے لیے سات خطوط پر کوششیں کی جائیں گی جن میں ادویات اور کیمیائی مادوں کے حوالے سے ضابطہ کاری، ان اشیا کی ترسیل کے نظام کی نگرانی اور منشیات کے استعمال سے متعلق تازہ ترین معلومات کا تبادلہ خاص طور پر اہم ہیں۔

ان خطوط پر کی جانے والی کوششوں کو ہر ملک اور ہر ادارے کے حالات کے مطابق ترتیب دیا جا سکتا ہے۔ لہٰذا، ہم اپنے ساتھ شمولیت اور آپ کی حمایت کے وعدے پر آپ کا خیرمقدم کرتے ہیں۔

کچھ ہی دیر میں ہم اتحاد کے متعدد ارکان کی جانب سے ان کے قائدانہ کردار اور وعدوں کے بارے میں سنیں گے اور ہم اس کام کو آگے بڑھائیں گے۔

ہمارے تمام ممالک کی کوششیں ایک مضبوط عالمی اتحاد کا حصہ بنیں گی اور اس طرح سنتھیٹک منشیات سے لاحق خطرات پر موثر طور سے قابو پایا جا سکے گا۔

براہ مہربانی، یہ کام جاری رکھیے۔ ہم زندگیاں بچا سکتے ہیں۔ ہم انہیں بچا رہے ہیں۔ ہم اپنے معاشروں کو محفوظ بنا سکتے ہیں۔ ہم انہیں محفوظ بنا رہے ہیں۔ اور ہم اپنی اس مشترکہ دنیا کو قدرے مزید صحت مند اور قدرے مزید محفوظ بنا سکتے ہیں۔

اب، اس کام کے لیے وسیع تر حمایت حاصل کرنے کی غرض سے ایک ایسی طاقتور شخصیت کو متعارف کرنا میرے لیے اعزاز ہے جس ںے لوگوں کے لیے فائدہ مند معاملات پر دنیا کو متحد کرنے کی خاطر سالہا سال تک کام کیا ہے۔ یہ امریکہ کے صدر جو بائیڈن ہیں۔

آپ کا شکریہ۔ (تالیاں)


اصل عبارت پڑھنے کا لنک: https://www.state.gov/secretary-antony-j-blinken-introductory-remarks-for-president-biden-at-the-summit-of-the-global-coalition-to-address-synthetic-drug-threats/

یہ ترجمہ ازراہ نوازش فراہم کیا جا رہا ہے اور صرف اصل انگریزی ماخذ کو ہی مستند سمجھا جائے۔


This email was sent to stevenmagallanes520.nims@blogger.com using GovDelivery Communications Cloud on behalf of: Department of State Office of International Media Engagement · 2201 C Street, NW · Washington, DC · 20520 GovDelivery logo

No comments:

Page List

Blog Archive

Search This Blog

The latest on the Reiners' homicide investigation

Plus, long-awaited jobs reports arrive today. Today's Top Stories from NBC News TUES...