Wednesday, August 31, 2022

اناج سے لدے بحری جہاز بریو کمانڈر کی یوکرین سے مشرقی افریقہ آمد

Department of State United States of America

یہ ترجمہ امریکی دفترخارجہ کی جانب سے ازراہ نوازش پیش کیا جارہا ہے۔



امریکی دفتر خارجہ
ترجمان کا دفتر
وزیر خارجہ اینٹنی جے بلنکن کا بیان
30 اگست، 2022

امریکہ جبوتی میں یوکرین کا 23,000 میٹرک ٹن اناج پہنچائے جانے کا خیرمقدم کرتا ہے جو بحری جہاز بریو کمانڈر کے ذریعے لایا گیا ہے۔ یہ اناج ایتھوپیا اور صومالیہ میں تقسیم کیا جائے گا۔ یہ دونوں ممالک چار سالہ خشک سالی کے نتیجے میں خطرناک درجے کے غذائی عدم تحفظ کا سامنا کر رہے ہیں۔ امریکہ امدادی اشیاء کو خطے بھر میں پہنچانے میں سہولت دینے کے لیے جبوتی کے اہم کردار پر اس کا مشکور ہے۔

یہ اناج امریکہ کی جانب سے ورلڈ فوڈ پروگرام (ڈبلیو ایف پی) کے لیے حال ہی میں فراہم کی جانے والی 68 ملین ڈالر سے زیادہ مالیت کی مدد کا حصہ ہے۔ یہ 24 فروری کو یوکرین پر روس کا بلاجواز کُھلا حملہ شروع ہونے کے بعد دنیا میں شدید غذائی عدم تحفظ کا سامنا کرنے والے ممالک کو بحیرہ اسود کے راستے برآمد کی جانے والی یوکرین کی زرعی پیداوار کی پہلی کھیپ ہے۔ امریکہ ڈبلیو ایف پی کو مدد مہیا کرنے والا دنیا کا سب سے بڑا ملک ہے جو اکتوبر 2021 سے اب تک اس ادارے کو 5.7 بلین سے زیادہ مالیت کے وسائل مہیا کر چکا ہے۔ فروری سے اب تک امریکہ نے دنیا بھر میں غذائی عدم تحفظ کا سامنا کرنے والے ممالک میں خوراک کے تحفظ کے لیے ہنگامی کارروائیوں میں اضافے کے لیے 5.4 بلین ڈالر سے زیادہ مالی وسائل فراہم کیے ہیں۔

عالمگیر غذائی تحفظ کے لیے یوکرین کی زرعی پیداوار خاص اہمیت رکھتی ہے۔ امریکہ بحیرہ اسود کے راستے یوکرین کی زرعی برآمدات دوبارہ شروع کرنے کے لیے یوکرین اور روس کے مابین ترکی اور اقوام متحدہ کی ثالثی میں ہونے والے معاہدے کی حمایت کرتا ہے اور ہم روس کی جانب سے اس معاہدے کی شرائط کی تعمیل کا بغور جائزہ لے رہے ہیں۔ ہم روس سے کہتے ہیں کہ وہ یوکرین میں جنگ کو فوری طور پر بند کرے جس سے دنیا بھر میں غذائی عدم تحفظ میں حالیہ شدت سے نمٹنے میں نمایاں مدد ملے گی۔


اصل عبارت پڑھنے کا لنک: https://www.state.gov/arrival-of-wheat-carrying-brave-commander-to-east-africa-from-ukraine/

یہ ترجمہ ازراہ نوازش فراہم کیا جا رہا ہے اور صرف اصل انگریزی ماخذ کو ہی مستند سمجھا جائے۔


This email was sent to stevenmagallanes520.nims@blogger.com using GovDelivery Communications Cloud on behalf of: Department of State Office of International Media Engagement · 2201 C Street, NW · Washington, DC · 20520 GovDelivery logo

No comments:

Page List

Blog Archive

Search This Blog

Project Safe Childhood News Update

Offices of the United States Attorneys   You are subscribed to Project Safe Childh...