Friday, December 31, 2021

صدر بائیڈن کی روس کے صدر ولاڈیمیر پوٹن کے ساتھ آئندہ فون کال کے بارے میں این ایس سی کی ترجمان ایمیلی ہورن کا بیان

Department of State United States of America

یہ ترجمہ امریکی دفترخارجہ کی جانب سے ازراہ نوازش پیش کیا جارہا ہے۔



صدر جوزف آر بائیڈن جونیئر جمعرات، 30 دسمبر، 2021 کو روس کے صدر ولاڈیمیر پوٹن کے ساتھ فون پر بات کریں گے۔ اس دوران وہ روس کے ساتھ آئندہ سفارتی معاملات سمیت متعدد موضوعات پر تبادلہ خیال کریں گے۔

بائیڈن انتظامیہ اپنے یورپی اتحادیوں اور شراکت داروں کے ساتھ جامع سفارت کاری میں مصروف ہے اور یوکرین کی سرحد پر روس کے فوجی اجتماع کے جواب میں مشترکہ لائحہ عمل پر مشاورت اور رابطے کر رہی ہے۔ صدر بائیڈن نے یورپ بھر کے رہنماؤں سے بات کی ہے اور بائیڈن انتظامیہ کے حکام نے اس سلسلے میں نیٹو، یورپی یونین اور او ایس سی ای کے ساتھ کثیرملکی حیثیت سے رابطے کیے ہیں۔ امریکہ کے حکام نے اپنے ہم منصبوں بشمول مشرقی پہلو کے ممالک، بی9 فارمیٹ میں شامل ملکوں اور یوکرین سے بھی متعدد مواقع پر مشاورت کی ہے۔


اصل عبارت پڑھنے کا لنک: https://www.whitehouse.gov/briefing-room/statements-releases/2021/12/29/statement-by-nsc-spokesperson-emily-horne-on-president-bidens-upcoming-phone-call-with-president-vladimir-putin-of-russia/ 

یہ ترجمہ ازراہ نوازش فراہم کیا جا رہا ہے اور صرف اصل انگریزی ماخذ کو ہی مستند سمجھا جائے۔


This email was sent to stevenmagallanes520.nims@blogger.com using GovDelivery Communications Cloud on behalf of: Department of State Office of International Media Engagement · 2201 C Street, NW · Washington, DC · 20520 GovDelivery logo

No comments:

Page List

Blog Archive

Search This Blog

Project Safe Childhood News Update

Offices of the United States Attorneys   You are subscribed to Project Safe Childh...