Tuesday, November 2, 2021

صدر بائیڈن کا “جنگلات اور زمین کے استعمال پر ایکشن” کی تقریب سے خطاب

Department of State United States of America

یہ ترجمہ امریکی دفترخارجہ کی جانب سے ازراہ نوازش پیش کیا جارہا ہے۔



وائٹ ہاؤس
واشنگٹن ڈی سی
2 نومبر 2021

سکاٹش ایونٹ کیمپس
گلاسگو، سکاٹ لینڈ
صبح 10:00 جی ایم ٹی

صدر: سب کو صبح بخیر۔ آپ کے ساتھ ہونا میرے لیے اعزاز کی بات ہے۔ میرے رہنما ساتھیو مجھے اس اہم بحث میں امریکہ کی نمائندگی کرنے پر فخر ہے۔

اپنے جنگلات اور دیگر اہم ماحولیاتی نظاموں کا تحفظ کرنا اپنے آب و ہوا کے اہداف کو دسترس میں رکھنے کا ایک ناگزیر حصہ ہونے کے ساتھ ساتھ ہماری بہت سی دیگر کلیدی مشترکہ ترجیحات کے لیے بھی ناگزیر ہے: جیسے صاف پانی کو یقینی بنانا، حیاتیاتی تنوع کو برقرار رکھنا، دیہی اور آبائی کمیونٹیوں کی مدد کرنا، اور بیماریوں کے پھیلاؤ کے خطرے کو کم کرنا۔

ہمارے جنگلات قدرت کی طرف سے کاربن جمع کرنے کا ایک بھی ہیں جس کے تحت ہماری فضا میں موجود سی او ٹو ری سائیکل ہوتی رہتی ہے۔ میں یہاں موجود جمہوریہ کانگو اور گبون کے صدور کے اپنے ہاں جنگلات کی حفاظت کرنے کے پختہ عزم کا اعتراف کرنا چاہتا ہوں۔

اگر ہم سب مل کر اس بات کو یقینی بنانے پر کام کریں کہ افریقہ اور پوری دنیا میں ان قیمتی وسائل کو محفوظ بنایا جائے تو جنگلات میں عالمی سطح پر کاربن کو ایک تہائی سے زیادہ کم کرنے، جی ہاں ایک تہائی سے زیادہ کم کرنے کی صلاحیت موجود ہے۔

لہذا ہمیں اس مسئلے کے بارے میں مقصد کی اسی سنجیدگی کے ساتھ سوچنے کی ضرورت ہے جس طرح ہم اپنی معیشتوں کو کاربن سے پاک کرنے کے بارے میں سوچتے ہیں۔ ہم امریکہ میں یہی کام کر رہے ہیں۔

ہم پہلے ہی 2020 بون چیلنج کے تحت 20 ملین ہیکٹر سے زیادہ جنگلات سے ڈھکی زمین کی بحالی کا ہدف حاصل کر چکے ہیں۔

دفتر میں اپنے پہلے ہفتے کے دوران میں نے ایک انتظامی حکم نامے کے ذریعے سال 2030 تک تمام امریکی زمینوں اور پانیوں کے کم از کم 30 فیصد حصے کو محفوظ بنانے کا ہدف مقرر کر دیا تھا۔

ہم نے الاسکا میں ٹونگاس جنگل کے لیے حفاظتی اقدامات کیے ہیں۔ یہ معتدل موسم والا دنیا کا سب سے بڑا برساتی جنگل ہے جو محفوظ اور سلامت ہے۔

آج میں عالمی جنگلات کے تحفظ کے لیے ایک نئے منصوبے کا اعلان کر رہا ہوں جس کے تحت امریکی حکومت جنگلات کے نقصان کو روکنے، کاربن ذخیرہ کرنے والے اپنے اہم مقامات کو بحال کرنے، اور زمین کے انتظام کو بہتر بنانے کے لیے اپنے سفارتی، مالیاتی، اور پالیسی کے وسائل کے پورے سلسلے کو بروئے کار لائے گی۔

اس منصوبے کے ذریعے امریکہ قدرتی جنگلات کے نقصان کو روکنے اور سال 2030 تک کم از کم 200 ملین ہیکٹر اضافی جنگلات اور دیگر ماحولیاتی نظاموں کو بحال کرنے کے ہم سب کے مشترکہ ہدف کو پورا کرنے میں دنیا کی مدد کرے گا۔

یہ منصوبہ اپنی نوعیت کا پہلا منصوبہ ہے۔ اس میں حکومت اجتماعی سوچ اپنائے گی اور مل کر کام کرے گی۔ جیسا کہ ہمارے معاملے میں ہے، ہم کانگریس کے ساتھ مل کر کام کریں گے اور اپنے جنگلات کے تحفظ اور بحالی کے لیے 2030 تک 9 ارب ڈالر تک کی امریکی فنڈنگ کا بندوبست کرنے کے علاوہ اپنے شراکت داروں کی طرف سے اربوں ڈالر مزید بھی متحرک کروائیں گے۔

اس سلسلے میں ہم اس امر کو یقینی بنانے پر کام کرنے جا رہے ہیں کہ مارکیٹیں کاربن ذخیرہ کرنے والے مقامات کی حقیقی معاشی قدر کو پہچانیں اور حکومتوں، زمینداروں اور دیگر فریقین کی محفوظگی کو ترجیح دینے کی حوصلہ افزائی کریں۔

ہم نجی شعبے کی سرمایہ کاری کے بہاؤ کو اپنے آب و ہوا کے تحفظ کے اہداف کے ساتھ ہم آہنگ کرنے کے لیے کام کریں گے۔ اس کام میں جنگلات کی کٹائی کے محرکات کو کم کرنا، پائیدار رسدی سلسلے تشکیل دینا، اور اشیاء کے زیادہ پائیدار حصول پرعمل پیرا ہونا شامل ہے۔

ہر قدم پر ہم ان لوگوں کی شراکت داری سے کام کریں گے جو جنگلات کی کٹائی سے سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں اور زمین کے پائیدار انتظام میں سب سے زیادہ تجربہ رکھتے ہیں – یعنی مقامی کمیونٹیاں، آبائی لوگوں، مقامی حکومتیں، سول سوسائٹیاں۔ اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ کمزور طبقات کی ضروریات کے بارے میں ہمارے نقطہائے نظر موثر ہوں اور ان پر توجہ مرکوز رہے۔

جنگلات اور دیگر ماحولیاتی نظاموں کا تحفظ ہمارے آب و ہوا کے اعلٰی اہداف کو پورا کرنے میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے اور اسے کرنا بھی چاہیے۔ اس کو ہم سب کی خالص صفر اخراج کی حکمت عملی کا حصہ ہونا چاہیے۔

امریکہ ملک کے اندر اپنی مثال کے ذریعے قیادت کرے گا اور جنگلات والے ممالک اور ترقی پذیر ممالک کی کاربن ذخیرہ کرنے والے مقامات کو محفوظ بنانے اور انہیں بحال کرنے کے اعلٰی مقصد کی حامل کاروائیاں وضح کرنے اور انہیں پورا کرنے میں مدد کرے گا۔

مجھے یقین ہے کہ ہم یہ کام کر سکتے ہیں۔ ہمیں بس وہی کرنے کی ضرورت ہے جو ہم جانتے ہیں کہ صحیح ہے اور ہم جانتے ہیں کہ ضروری ہے اور ہم جانتے ہیں کہ ہماری استعداد میں ہے۔

یہ جتنا آسان لگتا ہے میرے خیال میں یہ اتنا ہی آسان ہے۔ آئیے کام شروع کریں۔ ہم یہ کام کر سکتے ہیں۔ اور اس کا اثر نسل در نسل چلے گا۔

شکریہ (تالیاں۔)

صبح 10:04 جی ایم ٹی


اصل عبارت پڑھنے کا لِنک: https://www.whitehouse.gov/briefing-room/speeches-remarks/2021/11/02/remarks-by-president-biden-at-the-action-on-forests-and-land-use-event/

یہ ترجمہ ازراہ نوازش فراہم کیا جا رہا ہے اور صرف اصل انگریزی ماخذ کو ہی مستند سمجھا جائے۔


This email was sent to stevenmagallanes520.nims@blogger.com using GovDelivery Communications Cloud on behalf of: Department of State Office of International Media Engagement · 2201 C Street, NW · Washington, DC · 20520 GovDelivery logo

No comments:

Page List

Blog Archive

Search This Blog

DoJ revising vulnerability disclosure framework to encourage AI red teaming - The Federal Report

======================================================================= Federal News Network - The Federal Report - October 03, 2024 ==...