Friday, November 5, 2021

دنیا بھر میں انسانی حقوق کی صورتحال پر 2020 کی رپورٹ میں تولیدی حقوق سے متعلق ضمیمے کی شمولیت

Department of State United States of America

یہ ترجمہ امریکی دفترخارجہ کی جانب سے ازراہ نوازش پیش کیا جارہا ہے۔



امریکی دفتر خارجہ
دفتر برائے ترجمان
وزیر خارجہ اینٹنی جے بلنکن کا بیان
4 نومبر، 2021

اس سال کے آغاز میں جب دفتر خارجہ نے دنیا بھر میں انسانی حقوق کی صورتحال پر 2020 کی رپورٹ جاری کی تو میں نے تولیدی حقوق سے متعلق اس رپورٹ کا حصہ بحال کرنے کے ارادے کا اظہار کیا کیونکہ خواتین کے حقوق انسانی حقوق ہیں۔ آج ہم اس حوالے سے دنیا بھر کے تازہ ترین حالات پر مبنی رپورٹوں کا اجراء کر رہے ہیں جن میں جنسی اور تولیدی صحت اور حقوق سے متعلق بہت سے مسائل پر معلومات شامل ہیں۔ 2020 میں دنیا بھر کے ممالک میں انسانی حقوق سے متعلق ہر رپورٹ https://state.gov/reports/2020-country-reports-on-human-rights-practices/ پر دستیاب ہے جس کے ایک ضمیمے میں متعدد اہم مسائل پر اطلاعات مہیا کی گئی ہیں جن میں زچگی میں شرح اموات، مانع حمل اشیا تک رسائی کو بری طرح متاثر کرنے والی سرکاری پالیسی، زچگی اور بچے کی پیدائش کے دوران ماہرانہ طبی نگہداشت تک رسائی، ہنگامی طبی نگہداشت تک رسائی اور جنسی و تولیدی صحت تک رسائی میں خواتین اور صنفی بنیادی پر تشدد کا شکار ہونے والوں کے خلاف امتیازی سلوک شامل ہیں۔

دنیا بھر کے ممالک میں انسانی حقوق کی صورتحال پر جاری کی جانے والی سالانہ رپورٹوں میں قریباً 200 ممالک اور علاقوں کی حکومتوں کی جانب سے انسانی حقوق اور بنیادی آزادیوں کے احترام سے متعلق حقائق پر مبنی تفصیل شامل ہے۔ قبل ازیں ایسی رپورٹوں میں شامل مندرجہ بالا موضوعات کو حالیہ رپورٹ میں بحال کرنا ایک طرح سے امریکہ کی جانب سے خواتین اور لڑکیوں کو بااختیار بنانے کی حمایت اور صںفی مساوات کا فروغ ہے جس میں ان کی جنسی و تولیدی صحت اور حقوق بھی شامل ہیں۔ اس معاملے میں پیش رفت کرتے ہوئے دفتر خارجہ آئندہ رپورٹوں میں ان موضوعات کا احاطہ کرنا جاری رکھے گا۔

یہ اقدام تمام عورتوں اور لڑکیوں کے حقوق اور وقار کے حوالے سے امریکی انتظامیہ کے وسیع تر عزم سے مطابقت رکھتا ہے جس کا اظہار گزشتہ ماہ صنفی مساوات اور برابری سے متعلق وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری کردہ قومی حکمت عملی سے ہوتا ہے جو امریکہ کی حکومت کی جانب سے ملک کی مجموعی خوشحالی اور سلامتی کو فروغ دینے میں صنفی مساوات کی اہمیت کو واضح کرتی ہے۔


اصل عبارت پڑھنے کا لنک: https://www.state.gov/2020-country-reports-on-human-rights-practices-addenda-on-reproductive-rights/

یہ ترجمہ ازراہ نوازش فراہم کیا جا رہا ہے اور صرف اصل انگریزی ماخذ کو ہی مستند سمجھا جائے۔


This email was sent to stevenmagallanes520.nims@blogger.com using GovDelivery Communications Cloud on behalf of: Department of State Office of International Media Engagement · 2201 C Street, NW · Washington, DC · 20520 GovDelivery logo

No comments:

Page List

Blog Archive

Search This Blog

5 Real Estate Stocks That Should be on Your Radar Now

Lucrative investment opportunities are always found in real estate. Real estate stocks can be an alternative way to invest in ...