Friday, October 15, 2021

دفتر خارجہ کی پاکستانی انسانی سمگلر کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کے لیے انعام کی پیشکش

Department of State United States of America

یہ ترجمہ امریکی دفترخارجہ کی جانب سے ازراہ نوازش پیش کیا جارہا ہے۔



امریکی دفتر خارجہ
دفتر برائے ترجمان
برائے فوری اجراء
30 ستمبر، 2021
ترجمان دفتر خارجہ نیڈ پرائس کا بیان

آج دفتر خارجہ پاکستانی شہری اور انسانی سمگلر عابد علی خان کے بارے میں معلومات دینے والوں کے لیے دو انعامات کا اعلان کر رہا ہے۔ پہلا انعام ایک ملین ڈالر تک کا ہے جو علی خان کی گرفتاری اور/ یا اسے سزا دلانے میں مدد دینے والی معلومات مہیا کرنے پر دیا جانا ہے جبکہ ایک ملین ڈالر کا دوسرا انعام علی خان کے انسانی سمگلنگ کے نیٹ ورک کو مالی طور پر منتشر کرنے میں مددگار معلومات کی فراہمی پر دیا جائے گا۔ علی خان مبینہ طور پر پاکستان سے تعلق رکھنے والا انسانی سمگلنگ کا نیٹ ورک چلاتا ہے جو رقم کی ادائیگی کے عوض لوگوں کو ضروری دستاویزات کے بغیر مشرق وسطیٰ اور جنوب مغربی ایشیا سے امریکہ جانے میں سہولت فراہم کرتا ہے۔ علی خان نے پاکستان سے مختلف ممالک کے ذریعے عالمی سفر کی منصوبہ بندی اور اس سلسلے میں رابطہ کاری کے علاوہ مبینہ طور پر غیرملکیوں کو سفر کے لیے جعلی دستاویزات دینے کی پیشکش کی یا انہیں یہ دستاویزات فراہم کیں۔

علی خان کے نیٹ ورک جیسی سمگلر تنظیمیں غیرمحفوظ لوگوں سے ناجائز فائدہ اٹھاتی ہیں، یہ انتہائی درجے کے خطرے کا باعث ہیں اور سمگل کیے جانے والے لوگوں کو سنگین خطرے میں ڈالتی ہیں۔ امریکہ سمگل کیے گئے لوگوں کو عموماً جنوبی اور وسطی امریکہ سے خطرناک سفر کرنا پڑتا ہے جس میں بہت کم خوراک یا پانی لے کر مشکل جگہوں پر کئی دن تک پیدل سفر کرنا بھی شامل ہو سکتا ہے جس کے نتیجے میں بہت سے لوگ دوران سفر ڈکیتی اور بدسلوکی کا نشانہ بنتے ہیں۔

7 اپریل 2021 کو امریکہ کے محکمہ انصاف نے ورجینیا کے ایسٹرن ڈسٹرکٹ میں دائر کردہ ایک وفاقی فردِ جرم جاری کی جس میں علی خان پر ایک غیرملکی فرد کو غیرقانونی طور پر امریکہ میں داخل ہونے کے لیے اکسانے اور اس کی ترغیب دینے کی سازش کرنے، ایک غیرملکی کو غیرقانونی طور پر امریکہ میں داخل ہونے پر اکسانے اور اس کی ترغیب دینے اور ایک غیرملکی کو امریکہ میں لانے کا ملزم ٹھہرایا گیا۔ اسی تاریخ کو محکمہ خزانہ نے علی خان اور علی خان کی بین الاقوامی مجرم تنظیم کے خلاف "بین الاقوامی مجرم تنظٰموں کی جائیداد ضبط کرنے" کے انتظامی حکم 13581 کی مطابقت سے پابندیاں نافذ کیں جو اسی مجرمانہ طرزعمل کی روک تھام کے لیے جاری کیا گیا ہے۔

یہ انعامات دفتر خارجہ کے بین الاقوامی منظم جرم کا قلع قمع کرنے کے لیے شروع کردہ انعامات کے پروگرام (ٹی او سی آر پی) کے تحت دیے جانا ہیں۔ 1986 سے اب تک ٹی او سی آر پی اور انسداد منشیات سے متعلق انعامی پروگرام (این آر پی) کے تحت 75 سے زیادہ بین الاقوامی مجرموں اور منشیات کے بڑے بیوپاریوں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جا چکا ہے جس کے لیے دفتر خارجہ نے اب تک انعامات کی مد میں 135 ملین ڈالر سے زیادہ رقم ادا کی ہے۔

دفتر خارجہ کے عالمی سطح پر انسداد منشیات سے متعلق شعبے اور نفاذ قانون کے امور سے متعلق محکمہ جات انسداد منشیات کے اقدامات پر عملدرآمد کی انتظامیہ، فیڈرل بیورو آف انویسٹیگیشن، ڈی ایچ ایس/ ہوم لینڈ سکیورٹی انویسٹی گیشنز اور امریکی حکومت کے دیگر اداروں کے قریبی اشتراک سے ٹی او سی آر پی کا اہتمام کرتے ہیں۔

مندرجہ بالا شخص اور ٹی او سی آر پی اور این آر پی کے بارے میں مزید معلومات کے حصول کے لیے براہ مہربانی دفتر خارجہ کا آئی این ایل انسداد جرائم کا انعامی پروگرام ملاحظہ کیجیے۔


اصل عبارت پڑھنے کا لنک: https://www.state.gov/department-of-state-offers-reward-for-information-to-bring-pakistani-human-smuggler-to-justice/

یہ ترجمہ ازراہ نوازش فراہم کیا جا رہا ہے اور صرف اصل انگریزی ماخذ کو ہی مستند سمجھا جائے۔


This email was sent to stevenmagallanes520.nims@blogger.com using GovDelivery Communications Cloud on behalf of: Department of State Office of International Media Engagement · 2201 C Street, NW · Washington, DC · 20520 GovDelivery logo

No comments:

Page List

Blog Archive

Search This Blog

A $50 Backdoor Play On Elon's Next "Super-IPO"?

Elon Musk has become Trump's most trusted advisors. According to one legendary investor... We are leading up to the world...