Wednesday, July 7, 2021

جون ٹینتھ کے موقع پر وزیر خارجہ اینٹنی جے بلنکن کا بیان

Department of State United States of America

یہ ترجمہ امریکی دفترخارجہ کی جانب سے ازراہ نوازش پیش کیا جارہا ہے۔



امریکی دفتر خارجہ
دفتر برائے ترجمان
وزیر خارجہ اینٹنی جے بلنکن کا بیان
18 جون، 2021

جون ٹینتھ یا 19 جون امریکہ میں غلامی کے خاتمے کی یاد میں منایا جانے والا دن ہے۔ یکم جنوری 1863 کو صدر لنکن نے غلامی کو ختم کرنے کے لیے 'نجات کے اعلامیے' پر دستخط کیے۔ تاہم ان کی جانب سے جاری کردہ آزادی کا اطلاع نامہ اس سے ڈھائی سال بعد 19 جون 1865 کو ملک بھر میں موصول ہوا۔ تب سے جون ٹینتھ ناصرف انسانوں کی بطور مادی ملکیت غلامی کے موثر خاتمے کی یاد کے طور پر منایا جاتا ہے بلکہ یہ اس حقیقت کے اعتراف کا دن بھی ہے کہ بہت سے لوگوں کو آزادی اور انصاف میں دینے میں تاخیر ہوئی۔

جون ٹینتھ ہمیں غلامی کی دیرینہ وراثت سے نپٹنے اور افریقی امریکیوں کے لیے مکمل مساوات اور انصاف کی راہ میں رکاوٹوں پر قابو پانے کے لیے اپنی ذمہ داری یاد دلاتا ہے۔ یہ موجودہ مشکلات اور نظام میں شامل نسل پرستی کے ہوتے ہوئے ہماری پوری تاریخ میں افریقی امریکی برادری کے غیرمعمولی کردار کے اعتراف کا دن بھی ہے۔

امریکہ اس وقت معاشرے میں پائی جانے والی باقاعدہ نسل پرستی اور گہری عدم مساوات کو اکھاڑ پھینکنے اور اس کا خاتمہ کرنے کے لیے ٹھوس اقدامات کر رہا ہے۔ اس کا آغاز اس بات سے ہوتا ہے کہ ہم اپنی ذمہ داریوں اور وعدوں پر پورا اترنے کے لیے جوابدہی کے ہرممکن اعلیٰ ترین معیارات قائم رکھیں، اپنے موجودہ مسائل کا اعتراف کریں اور ان پر قابو پانے کے لیے شفاف طرزعمل اختیار کریں۔

موجودہ انتظامیہ "نسلی مساوات کے فروغ اور محروم برادریوں کے لیے وفاقی حکومت کے ذریعے مدد کی فراہمی" کے انتظامی حکم 13985 کے اجراٰ، دفتر خارجہ میں تنوع اور جامعیت کے امور سے متعلق اعلیٰ افسر کے عہدے کی تخلیق اور وفاقی اداروں میں ایسے ہی عہدوں کے قیام اور نسلی امتیاز کے خاتمے کی کمیٹی کے لیے امیدوار کی نامزدگی کر کے اس معاملے میں اپنا عزم سامنے لائی ہے۔ مارچ میں امریکہ کی قیادت میں نسل پرستی اور نسلی امتیاز سے نمٹنے سے متعلق اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کا ایک مشترکہ بیان جاری کیا گیا جس کی 158 مملک نے حمایت کی۔ صدر بائیڈن اس بارے میں واضح سوچ رکھتے ہیں کہ امریکہ ہمیشہ دنیا بھر میں انسانی وقار، مساوات اور آزادی کی حمایت کرے گا۔

جون ٹینتھ کسی فتح کی خوشی منانے کا دن نہیں ہے بلکہ یہ قوت اور مشکل حالات میں خود کو قائم رکھنے کی اہلیت کا اقرار اور اس بات کی یاد دہانی ہے کہ کائنات کا اخلاقی خط انصاف کی جانب جھکتا ہے۔ ہمیں انتھک طور سے اس پر چلنا ہے خواہ یہ کتنا ہی طویل اور نازک کیوں نہ ہو۔ آج ہم اندرون و بیرون ملک نسلی انصاف اور مساوات کی جانب سفر کے عہد کی تجدید کرتے ہیں۔ ہم عالمی برادری سے کہتے ہیں کہ وہ دنیا بھر میں افریقی النسل لوگوں کے کردار کے اعتراف میں امریکہ کا ساتھ دے اور ہمارے ساتھ اس عہد میں ہم آواز ہو کہ اپنی تاریخ میں انتہائی تکلیف دہ ادوار کے باوجود ہم تبدیلی لا سکتے ہیں اور لائیں گے۔


اصل عبارت پڑھنے کا لنک: https://www.state.gov/in-commemoration-of-juneteenth/

یہ ترجمہ ازراہِ نوازش فراہم کیا جا رہا ہے اور صرف اصل انگریزی ماخذ کو ہی مستند سمجھا جائے۔


This email was sent to stevenmagallanes520.nims@blogger.com using GovDelivery Communications Cloud on behalf of: Department of State Office of International Media Engagement · 2201 C Street, NW · Washington, DC · 20520 GovDelivery logo

No comments:

Page List

Blog Archive

Search This Blog

Prescription Drugs News Update

Offices of the United States Attorneys   You are subscribed to Prescription Drugs ...