Tuesday, June 1, 2021

وزیر خارجہ اینٹنی جے بلنکن اور انڈیا کے وزیر برائے خارجہ امور ڈاکٹر سبرامنیم جے شنکر کی باہم ملاقات سے قبل بات چیت

Department of State United States of America

یہ ترجمہ امریکی دفترخارجہ کی جانب سے ازراہ نوازش پیش کیا جارہا ہے۔



امریکی دفتر خارجہ
دفتر برائے ترجمان
ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت
وزیر خارجہ اینٹنی جے بلنکن، انڈیا کے وزیر برائے خارجہ امور ڈاکٹر سبرامنیم جے شنکر
28 مئی 2021
ٹریٹی روم
واشنگٹن، ڈی سی

وزیر خارجہ بلنکن: سبھی کو سہ پہر بخیر۔ یہاں اپنے دوست اور ساتھی وزیر خارجہ جے شنکر کے ساتھ موجودگی میرے لیے خاص خوشی کا باعث ہے۔ ان کا دفتر خارجہ میں آنا بہت اچھی بات اور بہت اہم موقع بھی ہے کیونکہ امریکہ اور انڈیا اس دور کے بہت سے انتہائی اہم مسائل پر اکٹھے کام کر رہے ہیں اور یہ وہ مسائل ہیں جن کا ہمارے شہریوں کی زندگیوں پر گہرا اثر پڑتا ہے۔ ہم اکٹھے کووڈ۔19 کا مقابلہ کر رہے ہیں، ہم موسمیاتی تبدیلی سے لاحق مسئلے سے اکٹھے نمٹ رہے ہیں اور ہم خطے اور دنیا بھر میں خود کو درپیش بہت سے مسائل سے نمٹنے کے لیے کواڈ اور اقوام متحدہ کے اداروں کے ذریعے اکٹھے کام کر رہے ہیں۔ امریکہ اور انڈیا کے درمیان شراکت بہت اہم اور مضبوط ہے اور میں سمجھتا ہوں یہ تیزی سے مزید مفید صورت اختیار کر رہی ہے۔ لہٰذا آج وزیر خارجہ کا یہاں ہونا میرے لیے بہت خوشی کی بات ہے اور حسب معمول ہمیں بہت سے امور پر بات چیت کرنا ہے۔

وزیر خارجہ جے شنکر: شکریہ۔ ٹونی آپ کا شکریہ۔ میں وزیر خارجہ کی بات کو دہراؤں گا۔ سب سے پہلے یہ کہ یہاں دوبارہ آنا میرے لیے بے حد خوشی کی بات ہے۔ امریکہ کی نئی انتظامیہ سے ملاقات کے لیے انڈیا کی جانب سے کابینہ کی سطح کا یہ پہلا دورہ ہے اور یقیناً مجھے اپنے ہم منصب کے طور پر ایسی شخصیت کو دیکھ کر خوشی ہے جس کے ساتھ میں نے کئی سال تک کام کیا ہے۔ ہم نے بہت سے امور پر تبادلہ خیال کرنا ہے۔ میں سمجھتا ہوں کہ گزشتہ برسوں میں ہمارے تعلقات مضبوط تر ہوئے ہیں اور مجھے پورا یقین ہے کہ یہ مزید مضبوط ہوتے جائیں گے۔ تاہم میں اس موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے وزیر خارجہ اور ان کے ذریعے امریکی انتظامیہ کا شکریہ بھی ادا کرنا چاہتا ہوں جس نے میرے ملک کو درپیش اس انتہائی مشکل وقت میں بھرپور مدد فراہم کی اور ہمارے ساتھ یکجہتی کا مظاہرہ کیا۔ چنانچہ جیسا کہ انہوں نے کہا، ہم نے بہت سے امور پر تبادلہ خیال کرنا ہے لیکن میں نے سوچا کہ مجھے یہ بات بھی کرنی چاہیے۔

وزیر خارجہ بلنکن: آپ کا شکریہ۔ ہم، ہم جانتے ہیں۔ ہمیں یاد ہے کہ کووڈ کے ابتدائی ایام میں انڈیا نے امریکہ کی مدد کی تھی اور یہ ایسی بات ہے جسے ہم کبھی فراموش نہیں کریں گے اور اب ہم انڈیا کے لیے اپنی مدد یقینی بنانا چاہتے ہیں۔

آپ سبھی کا بہت شکریہ۔

وزیر برائے خارجہ امور جے شنکر: شکریہ۔


اصل عبارت پڑھنے کا لنک: https://www.state.gov/secretary-antony-j-blinken-with-indian-minister-of-external-affairs-dr-subrahmanyam-jaishankar-before-their-meeting/

یہ ترجمہ ازراہ نوازش فراہم کیا جا رہا ہے اور صرف اصل انگریزی ماخذ کو ہی مستند سمجھا جائے۔


This email was sent to stevenmagallanes520.nims@blogger.com using GovDelivery Communications Cloud on behalf of: Department of State Office of International Media Engagement · 2201 C Street, NW · Washington, DC · 20520 GovDelivery logo

No comments:

Page List

Blog Archive

Search This Blog

Power Trends+: A Winning Major Dividend Stock and Bonus Company to Consider

Using our Quantum Score to quickly analyze some good and not-so-good stocks.   January 22, 2025 Power Trends+: A...