Friday, January 29, 2021

ڈینیئل پرل کے اغواء اور قتل پر اںصاف کی تلاش

Department of State United States of America

یہ ترجمہ امریکی دفترخارجہ کی جانب سے ازراہ نوازش پیش کیا جارہا ہے۔


برائے فوری اجرا


امریکی دفتر خارجہ
دفتر برائے ترجمان
اطلاع
29 جنوری 2021

امریکہ کو پاکستان کی سپریم کورٹ کی جانب سے ڈینیئل پرل کے اغواء اور قتل میں ملوث افراد کو بری کیے جانے کے فیصلے اور اُن کی رہائی کی کسی بھی مجوزہ کارروائی پر گہری تشویش ہے۔ احمد عمر سعید شیخ کو 2002 میں امریکہ میں اغواء اور اغواء کی اس سازش کا ملزم ٹھہرایا گیا تھا جس کے نتیجے میں پرل کا قتل ہوا جو وال سٹریٹ جرنل کے جنوبی ایشیا میں بیورو چیف تھے۔ اس کے علاوہ احمد عمر سعید شیخ پر 1994 میں انڈیا میں ایک اور امریکی شہری کو اغواء کرنے کا الزام بھی تھا۔ پاکستانی عدالت کا فیصلہ پاکستان سمیت ہر جگہ دہشت گردی کے متاثرین کی توہین کے مترادف ہے۔ امریکہ عمر سعید شیخ سے بازپرس کے لیے پاکستان کی جانب سے ماضی میں کیے گئے اقدامات کا اعتراف کرتا ہے اور سمجھتا ہے کہ شیخ اس وقت پاکستانی قانون کے تحت زیرحراست ہے۔ ہم پاکستان کی حکومت سے توقع رکھتے ہیں کہ وہ انصاف کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے اپنے قانونی راستوں کا فوری جائزہ لے گی۔ پاکستان کے اٹارنی جنرل کا بیان ہمارے سامنے ہے کہ وہ چاہتے ہیں اس فیصلے کا ازسرنو جائزہ لے کر اسے واپس لیا جائے۔ ہم ایک امریکی شہری کے خلاف ہولناک جرائم پر شیخ کے خلاف امریکہ میں قانونی کارروائی کرنے کے لیے بھی تیار ہیں۔ ہم ڈینیئل پرل کے خاندان کے لیے انصاف کے حصول اور دہشت گردوں کے احتساب کے لیے پرعزم ہیں۔


اصل عبارت پڑھنے کا لنک: https://www.state.gov/seeking-justice-for-the-kidnapping-and-murder-of-daniel-pearl/

یہ ترجمہ ازراہ نوازش فراہم کیا جا رہا ہے اور صرف اصل انگریزی ماخذ کو ہی مستند سمجھا جائے۔


This email was sent to stevenmagallanes520.nims@blogger.com using GovDelivery Communications Cloud on behalf of: Department of State Office of International Media Engagement · 2201 C Street, NW · Washington, DC · 20520 GovDelivery logo

No comments:

Page List

Blog Archive

Search This Blog

USAO - Rhode Island News Update

Offices of the United States Attorneys   You are subscribed to USAO - Rhode Island...