Thursday, December 17, 2020

باب لیونسن کے اغوا میں ملوث ایرانی انٹیلی جنس حکام کے خلاف پابندیاں

Department of State United States of America

یہ ترجمہ امریکی دفترخارجہ کی جانب سے ازراہ نوازش پیش کیا جارہا ہے۔


برائے فوری اجرا


امریکی دفتر خارجہ
دفتر برائے ترجمان
وزیر خارجہ مائیکل آر پومپیو کا بیان
14 دسمبر 2020

 

ایران کی حکومت نے 13 سال تک رابرٹ اے ''باب'' لیونسن کا اتا پتہ یا ان کی حالت کے بارے میں معلومات سے انکار کیا۔ تاہم اعلیٰ سطحی ایرانی حکام نے لیونسن کے اغوا اور انہیں قید میں رکھنے کی اجازت دی اور اپنی حکومت کے سر اس الزام سے توجہ ہٹانے کے لیے غلط اطلاعات پھیلانے کی مہم شروع کی۔

آج امریکہ ایران کی وزارت انٹیلی جنس اور سکیورٹی (ایم او آئی ایس) کے دو اعلیٰ سطحی حکام کو پابندیوں کے لیے نامزد کر رہا ہے جو 9 مارچ یا اس کے آس پاس لیونسن کو ایران کے جزیرہ کِش میں اغوا کیے جانے میں ملوث تھے۔ محمد بصیری اور احمد خازائی ایم او آئی ایس کے حکام ہونے کی حیثیت سے لیونسن کے اغوا، قید اور ممکنہ موت کے ذمہ دار تھے۔ انہیں ایران کی ایم او آئی ایس کے لیے یا اس کی جانب سے براہ راست یا بالواسطہ طور پر کام کرنے پر انتظامی حکم (ای او) 13553 کی مطابقت سے پابندیوں کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔ قبل ازیں انتظامی حکم 13553 کی مطابقت سے ایم او آئی ایس کو 12 جون 2009 کو منعقدہ دھوکہ دہی پر مبنی انتخابات کے خلاف ایرانی عوام کے احتجاج کے خلاف انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں میں ملوث ہونے پر پابندیوں کے لیے نامزد کیا گیا تھا۔

ایرانی حکومت سیاسی فائدے کے حصول کے لیے 41 سال سے غیرملکیوں اور دہری شہریت کے حامل افراد کو اغوا اور قید کرتی چلی آئی ہے۔ ہم ایران کا سفر کرنے والے امریکیوں اور دہری شہریت کے حامل افراد کو ایک مرتبہ پھر ان کی ذات کے تحفظ کو لاحق خطرات کی بابت کڑا انتباہ کرتے ہیں۔ لیونسن کا اغوا، قید اور ممکنہ موت انسانی زندگی کے حوالے سے ایرانی حکومت کی سنگدلانہ بے پروائی کی ایک اور سنگین مثال ہے۔

امریکہ اپنے عوام کے تحفظ اور سلامتی کو ہمیشہ ترجیح دے گا اور لیونسن کی گمشدگی میں ملوث افراد کا جارحانہ طور سے پیچھا کرنا جاری رکھے گا۔ ہم ایرانی حکومت سے کہتے ہیں کہ وہ ہمیں پوری تفصیل سے آگاہ کرے کہ لیونسن کے ساتھ کیا ہوا  اور ہم ایران میں ناجائز طور سے قید تمام امریکیوں کی وطن واپسی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ ہم امید کرتے ہیں کہ آج لیونسن کے اہلخانہ کو ان کے کچھ سوالوں کا جواب اور انصاف مل گیا ہے جس کے وہ حقدار ہیں۔ آج کے اقدام کی بابت مزید معلومات کے لیے براہ مہربانی محکمہ خزانہ کی پریس ریلیز دیکھیں۔


This email was sent to stevenmagallanes520.nims@blogger.com using GovDelivery Communications Cloud on behalf of: Department of State Office of International Media Engagement · 2201 C Street, NW · Washington, DC · 20520 GovDelivery logo

No comments:

Page List

Blog Archive

Search This Blog

USAO - Rhode Island News Update

Offices of the United States Attorneys   You are subscribed to USAO - Rhode Island...